کانگو ;اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے پوما ہیلی کاپٹر کو حادثہ…6 پاکستانی فوجی شہید.۔۔آئی ایس پی آر۔۔راولپنڈی۔(۔۔رپورٹ؛اصغرعلی مبارک سے)اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا ہے۔حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ 8 اقوام متحدہ کے امن فوجیوں سمیت پاکستانی افسروں/ سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شہید پاکستانی فوجیوں میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر سعد نعمانی (شریک پائلٹ)،میجر فیضان علی, فلائٹ انجینئر نائب صبیدار سمیع اللہ خان، کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل، گنر حوالدار محمد جمیل شامل ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز میں سرگرم عمل کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ہمارے امن دستوں نے ہمیشہ تنازعات کے شکار علاقوں میں امن کی حفاظت کے چیلنجوں کے کاموں کو انجام دےکر اور عظیم قربانیاں پیش کر کے ممتاز مقام حاصل کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پوما ہیلی کاپٹر کے ساتھ مسلح یوکرین MI-8 ہیلی بھی تھا۔ یوکرین کے پائلٹوں کی طرف سے بیان کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی پوما ہیلی کاپٹر پر ایک مسلح گروپ نے زمین سے فائرنگ کی تھی گولیاں ہیلی کاپٹر کو لگیں،ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور گر کر تباہ ہو گیا۔اقوام متحدہ کے عملے میں شریک6 پاکستانی فوجی شہیدہو گئے مرنے والوں میں غیر ملکی لیفٹیننٹ کرنل الیکسی میزیورا (روس)اور لیفٹیننٹ کرنل ڈیان اسٹینوجوک (سربیا)شامل ہیں۔ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (MONUSCO) میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر منگل کو ڈی آر کانگو کے شمال مشرقی شمالی کیوو صوبے کے روتشورو علاقے میں گر کر تباہ ہو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے مطابق پوما ہیلی کاپٹر انٹیلی جنس، نگرانی مشن پر مقامی وقت کے مطابق 12:00 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی وجوہات نامعلوم ,سرچ اینڈ ریسکیو مشن کی جاری ہے۔پاکستان پوما سکواڈرن یونٹ2011 سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت جمہوریہ کانگو میں انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کے استحکام مشن (MONUSCO) میں حصہ لے رہا ہے اب تک 54 انفنٹری بٹالینزمیں 8 ایوی ایشن یونٹس اور 14 بریگیڈ/سیکٹر ہیڈ کوارٹرز میں شامل ہیں۔کانگو کو1960 میں بیلجیم سے آزادی ملی۔ تاہم آزادی کے بعد سےکانگو شدید سیاسی بحران کی زد میں رہا جس کی وجہ سے صدر کے قتل، فوجی بغاوتوں، دو خانہ جنگیوں اور نسل کشی جیسی اندرونی سلامتی میں خلل پڑا جس میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ مارے گئے۔اقوام متحدہ کی پہلی تعیناتی 1960 میں ہوئی تھی۔ بعد ازاں امن معاہدے کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ نے 1999 میں اپنا مشن دوبارہ کھولا جو آج تک فعال ہے۔