پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک….. .اسلام آباد۔۔(رپورٹ؛اصغر علی مبارک سے)… پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 27 اور 28 مارچ 2022 کی رات سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر فورٹ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا.پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ‘ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ایک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے’





