پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی 20 کرکٹ میچ آج کراچی میں شیڈول۔۔۔۔۔اسلام آباد(رپورٹ؛اصغرعلی مبارک سے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹئی کرکٹ میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا کالی آندھی کے نام سے مشہور جزائرغرب الہند کی ٹیم کے ساتھ میچز ہمیشہ دلچسپ ہوتےہیں, ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو کر پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بیان میں کہا ہےکہ کراچی میں ہمیشہ سے ہی کرکٹ کھیلنے کا مزہ آتا ہے، ہمیشہ کی طرح ہمیں اس بار بھی کراچی والوں سے بھرپور سپورٹ کی توقع ہےقومی ٹیم کے کپتان نےکہا کہ سب سے بڑھ کر جو چیز ضروری ہے وہ یہ کہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیے گا اور ماسک ضرور پہنیے گا کیونکہ آپ کی سیفٹی بہت ضروری

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کےخلاف 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ نیکولس پورن ٹی20 اور شائی ہوپ ون ڈے اسکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔

ون ڈے اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ نائب کپتان شائی ہوپ ،عقیل حسین، ازاری جوزف، گوداکیش موتی، اینڈرسن فلپس ، نکولس پورن ، ڈیرن براوو، شامار بروکس، روسٹن چیز اور جسٹن گریوز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ریمن رائیفر، روماریو شیفرڈ ، اوڈین اسمتھ اور ہیڈن والش جونیئر بھی ون ڈے اسکواڈکا حصہ ہیں.

دوسری جانب ٹی20 اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ نائب کپتان نیکولس پورن ، ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شائی ہوپ، شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹی20 اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ نائب کپتان نیکولس پورن ، ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شائی ہوپ، شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ شامل ہیں

ہے۔