راولپنڈی ; پاکستانی کپتان بابر اعظم کی سینئر صحافی اصغر علی مبارک کی فرمائش پر لی گئی سیلفی میڈیا پر وائرل

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سینئر صحافی اصغر علی مبارک کی فرمائش پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی,
یہ ضرور یاد رکھنا چاہیے بابر اعظم عام طور پر سیلفی سے پرہیز کرتے ہیں,اور حال ہی میں اسلام آباد میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جب بابر نے سیلفی لینے سے انکار کر دیا تھا۔لیکن آج وہ بہت پرسکون اور اطمینان سے نظر آ ئے, انہوں نے آغاز میں ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مستقبل میں ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کی نظریں ‘ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ’ پر ہیں۔
اتوار کی صبح پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بابراعظم نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا باکس میں پریس کانفرنس کی۔اتوار کا دن اور صبح ساڑھے دس بجے کا ٹائم ہونے کی وجہ سے میڈیا کی محدود تعداد ہی پہنچ سکی۔
میڈیا نے بابر اعظم کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گپ شپ کی جس کا اختتام سینئر صحافی اصغر علی مبارک کی فرمائش پر بنائی جانیوالی سیلفی پر ہوا۔
بابر اعظم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کافی پرجوش اور پر اعتماد ہیں,وہ ٹیسٹ میچ کی سفید شرٹ میں ملبوس تھے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ بار بار ایک سی ہی بال پر آؤٹ کیوں ہو جاتے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “آوٹ آوٹ ہوتا چاہے بال کیسی ہو” بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نئے سکواڈ اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں قدم رکھیں گے،ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچز جیتنے کے لیے پر عزم ہیں،ٹیسٹ سیریز میں مثبت چیزیں نظر آئیں گی،کافی سارے نئے لڑکے سکواڈ میں شامل ہیں، نئے سکواڈ اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں قدم رکھیں گے،ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچز جیتنے کے لیے پر عزم ہیں،ٹیسٹ سیریز میں مثبت چیزیں نظر آئیں گی،کافی سارے نئے لڑکے سکواڈ میں شامل ہیں،
ہمارا پیغام بہت واضح ہے،ہم نے ان کو اپنی نیچرل گیم کھیلنے کا کہا ہے،اپنی بات کروں تو بہتری کی گنجائش ضرور موجود ہے،
روز سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بابر اعظم نے کہا کہ دنیا میں سب کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ کبھی آپ کارکردگی دکھاتے ہیں کبھی نہیں دکھاتے،میں اپنی محنت پوری کرتا ہوں،میرا مائنڈ سیٹ کلیئر ہے،اس طرح کی کارکردگی نہیں ہورہی جیسی ہونی چاہیے،اس حوالے سے کوچز سے مشاورت جاری ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ
جو 15 کھلاڑی مجھے دیئے گئے ہیں میرا کام ہے میں ان سے کارکردگی لوں،سلیکشن ان کا کام ہے جن کی زمہ داری ہے، ہر چیز یہاں بتانا ضروری نہیں ہے،میں اپنا کام کر رہا ہوں،جو بہترین ہوسکتا ہے وہ کریں گے،جہاں مجھ سے پوچھا جاتا ہے ضرور اس پہ ان پٹ دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ سیریز میرے لیے بطور کپتان اور کھلاڑی بہت اہم ہے،
پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کی گئی،دونوں کپتانوں نے راول لیک کے مقام پر ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا،یہ دونوں ملکوں کے درمیان 60 واں جبکہ پاکستان کی آزادی 1947کے بعد 475 واں سنگِ میل ٹیسٹ میچ ہوگا۔