ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان…….اسلام آباد۔۔(رپورٹ؛اصغر علی مبارک سے)….. پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے.آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تینوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم دسمبر میں پاکستان آئی تھی اور یہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے۔ لیکن مہمان کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کے باعث بمشکل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی مکمل ہوئی اور اس وقت یہ ون ڈے میچز ملتوی کردیے گئے تھے۔ اس طرح ویسٹ انڈین ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے بغیر وطن واپس جانے کا فیصلہ کیاتھاویسٹ انڈیز نے یہ فیصلہ اپنے چھ کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مشترکہ فیصلہ کیا تھا کہ ملتوی ون ڈے سیریز سال2022 جون میں منعقد کی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے فوراً بعد وطن واپس روانہ ہوگئی تھی . ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے یہ بھی واضح کر دیا تھا کہ چھ کھلاڑیوں کے کووڈ میں مبتلا ہونے اور ایک کھلاڑی کے ان فٹ ہونے کے سبب اس کے لیے ون ڈے سیریز کھیلنا ممکن نہیں,یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تھی ,قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ون ڈے کپتان شائی ہوپ بھی ان چھ کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کے کووڈ ٹیسٹ مثبت ہوئےتھےپاکستان آنے کے فوراً بعد ویسٹ انڈین ٹیم کے جو کووڈ ٹیسٹ ہوئے تھے ان میں تین کھلاڑیوں اور میڈیا منیجر کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ دوسرے کووڈ ٹیسٹ میں بھی تین کرکٹرز۔ اسسٹنٹ کوچ اور ٹیم ڈاکٹر کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہےجس میں تیرہ ٹیمیں شریک ہوں گی. پاکستان اس وقت آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ کی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اس نے اب تک نو میچ کھیلے ہیں جن میں چار جیتے ہیں اور پانچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا2023ء میں انڈیا میں ہونے والے عالمی کپ میں میزبان بھارت سمیت آٹھ ٹیمیں براہ راست کھیلیں گی۔ بقیہ دو ٹیموں کا انتخاب کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے ہوگا اس راؤنڈ میں سپرلیگ کی آخری پانچ اور پانچ ایسوسی ایٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔