میڈیا کو کھیلوں کے حوالے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ; چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی چئیرمین رسجا عبدالمحی شاہ سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ( اصغر علی مبارک سے) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میڈیا کو کھیلوں کے حوالے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا,کھیلوں کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، ملک میں انٹرنیشنل معیار کے فٹبال اسٹیڈیمز بننے چاہئیے،با صلاحیت کھلاڑی ہمارا اہم اثاثہ ہے جبکہ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے صوبوں کو اپنا مثبت کردار اداکرنا چاہئیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین رسجا عبدالمحی شاہ سے ملاقات کے دوران کیا ، رسجاوفد میں صدر رسجا ایاز اکبریوسفزئی، افضل جاوید،محسن اعجاز،ناصر نقوی اور دیگر شامل تھے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی موجود تھے ملاقات میں ملک میں کھیلوں کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ کھیلوں کے حوالے سے سپورٹس فیڈریشنز کا سسٹم میں کردار اہم ہوتا ہے، ، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، با صلاحیت کھلاڑی ہمارا اہم اثاثہ ہے۔ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے صوبوں کو اپنا مثبت کردار اداکرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں انٹرنیشنل معیار کے فٹبال اسٹیڈیمز بننے چاہئیے، ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے چاہئیے۔ ملاقات میں رسجا کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی






