منڈی بہاوالدین میں بیرون ملک بھیجنے والا ٹھگ
13افراد کو یونان پہنچانے کا جھانسہ دے کر کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز سیالکوٹ لایا اور ڈالے میں ڈال کر ترپال سے ڈھانپ کر جلالپور جٹاں سے ہوتے ہوئے دریائے چناب کے کنارے چوپالہ لے گیا اور وہاں اتار کر انہیں اشارے سے بتایا کہ وہ سامنے یونان ہے کشتی کے ذریعے تمہیں وہاں پہنچایا جائے گا آپ تھوڑی دیر یہاں رکیں میں تم سب کیلئے کھانا لے کر آتا ہوں انہیں بٹھا کر وہ خود رفو چکر ہوگیا ساری رات وہ دریا کے کنارے بیٹھے رہے صبح ایک ٹرالی والا ریت بھرنے کے لیے آیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستانی ہیں اور دریا عبور کرکے یونان داخل ہونا چاہتے ہیں ٹرالی والے نے بتایا میں بھی پاکستانی ہوں اور یہ ٹرالی بھی پاکستانی ہے یہ کوئی باڈر نہیں ہے دریائے چناب ہے اور دوسری طرف سیالکوٹ ہے..