مری آفت زدہ قرار,ایمرجنسی نافذ,فوج طلب ,اسلام آباد پولیس کے اہل خانہ کے8 افرادسمیت 25جاں بحق، .رپورٹ؛اصغرعلی مبارک سے.. مری آفت زدہ قرار ,فوج طلب, گاڑی کے اندر محصور اسلام آباد پولیس کے اہل خانہ کے8 افرادسمیت 25جان بحق ، برفباری میں پھنسے افراد کےہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق مری میں برفباری میں پھنسے 23 سیاح شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ کلڈنہ روڈ پر 4 گاڑیوں سے 16 لاشیں ملی ہیں۔ ایک گاڑی میں موجود میاں بیوی اپنے بچوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ ایک اورگاڑی میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اور ان کے اہل خانہ موجود تھے۔ اے ایس آئی تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔ ان کے خاندان کے 7 سے 8 افراد سوار تھے۔ تمام افراد برف باری اور سردی میں جان کی بازی ہار گئے۔پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئےد نے فوج اور سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا ہے۔ملک کے پُرفضا مقام مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے۔۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں لیکن اب بھی سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیوں میں موجود 16 سے 19 سیاح شدید سردی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاحوں کے بڑی تعداد میں آنے سے راستے بند ہوگئے ہیں، گزشتہ بارہ گھنٹوں سے ہم راستے کھولنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے فیصلہ کیاہے کہ فوج، سول آرمڈ فورسز ، رینجرز اور ایف سی کی مدد طلب کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو نکالاجاسکے,مری میں ہنگامی موسمی صورتحال کی وجہ سے پھنسے ہوئے سیاحوں کے رشتہ دار /عزیز واقارب اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات کے لئے ڈی سی آفس کے کنٹرول روم سے رابطہ کریں 051-9292963