لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈےکو بھارت کا نیا  آرمی چیف مقرر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج پانڈے بھارت کے نئے آرمی چیف ہوں گے، جنرل منوج پانڈے اپریل کے آخرمیں عہدہ سنبھالیں گے، وہ بھارت کے 29 ویں آرمی چیف ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نراونے 30 اپریل کوریٹائرہوجائیں گے۔

جنرل منوج پانڈےکا تعلق بھارتی آرمی کی انجینیئرنگ کور سے ہے اور وہ  انجینیئرنگ کور سے آرمی چیف مقرر ہونے والے پہلے افسر ہیں۔

بھارت حکومت نے آرمی چیف بپن راوت کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر لیفٹیننٹ جنرل مکنڈ نروانے کو نیا سربراہ مقررکیا۔

موجودہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی مدت ملازمت 31 دسمبر کو مکمل ہوگی جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

بھارتی حکومت نے جنرل بپن راوت کے بعد سب سے سینئر لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے کو نیا آرمی چیف نامزد کیا ہے جو یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہ بھارت کے 28 ویں آرمی چیف ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے اِس وقت بھارتی فوج کے نائب سربراہ بھی ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے نے 1980 میں سکھ لائٹ انفینٹری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور کئی اہم عہدوں پر رہے ہیں جبکہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں راشٹریہ رائفلز اور چین کے بارڈر سے منسلک ایسٹرن کمانڈ کی قیادت کرچکے ہیں۔