شہر رسولنگر; عاشورا پر ایس ایس پی آپریشن گرجرانوالہ کے زیرنگرانی سیکویرٹی کے سخت انتظامات.. رسولنگر.( پ ر )……….شہدائے کربلا علیہ السلام کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم شہادت شہر رسولنگر ضلع گوجرانولہ میں عقیدت واحترام سے منایا گیا شبیہ ذوالجناح علم و تعزیہ کے جلوس برآمد ہوئے۔ ماتمی جلوس کے لئے سیکویرٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عزاداروں مقررہ زنجیر زنی، سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کی .علماء ذاکر آصف گوندل آف شرقپور, ذاکر شاعرِ اہلِبیت آصف کمال حیدر سرگودھا , ذاکر مولانا زاہد حسین مشہدی خطیب جامع مسجد آل عمران رسول نگر۔ نوحہ خوا نوں ,عزاداروں نے نواسہ رسول کو پُرسہ دیا اور ان کی قربانیوں ، صعوبتوں اور فضائل کو بیان کیا یوم عاشور کا تعزیہ جلوس کی برآمدگی ڈاکٹرمبارک علی زوارمرحوم کے زیرنگرانی ہوئی، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا سخت سیکیورٹی حصار میں دس محرم کا جلوس دربار بابا گلاب شاہ موتیاں والی سرکار رسول نگر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا یوم عاشورہ کے جلوس کے راستے پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئےاس موقع پر رینجرز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زیر نگرانی جناب نواب مہر ناصر خان سیال ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ۔ایس پی صدر ڈویژن محمد عثمان ٹیپو , ایس ایچ او علی پور گوہر عباس , چوکی انچارج رسول نگر زکا اور دیگر جلوس کے اختتام تک ساتھ رہے اس سلسلہ میں انجمن حیدریہ رسولنگر کے سربراہ سید ظفر عباس رضوی, انور جاوید ساقی,لائسنس دار تعزیہ بانی جلوس یکم محرم تا دس محرم ڈاکٹر مبارک علی کے جانشین ڈاکٹر محفوظ علی۔ڈاکٹراظہرعلی, ایڈووکیٹ اصغر علی مبارک اور دیگر بھی موجود تھے