رسجا انٹر میڈیا آزادی کرکٹ کپ میں ہم ٹی وی کی سیمی فائنل مرحلے تک رسائی ….. اسلام آباد ( رپورٹ اصغر علی مبارک۔)رسجا انٹرمیڈیا آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ھم ٹی وی نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایکسپریس ٹیم کے خلاف 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تفصیلات کے مطابق رسجا انٹر میڈیا آزادی کرکٹ کپ میں ہم ٹی وی ، بول ٹی وی اور سماء ٹی وی نے کامیابیاں حاصل کرلی۔راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پارک ویو اور نیس گیس کے تعاون سے جاری ٹورنامنٹ کے پول راؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہم ٹی وی اور ایکسپریس ٹی وی کے مابین کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ہم ٹی وی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں ایکسپریس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہم ٹی وی کی طرف سے ثمر عباس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ہم ٹی وی نے مطلوبہ ہدف 11 ویں اوور میں سمیر بٹ کے 30 اور محمد کامران کے چونتیس رنز کی بدولت گیارہویں اوور میں پورا کرلیا ۔ ایکسپریس ٹی وی کی طرف سے رضوان غلزئی اور عمرا اصغر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی پر ہم ٹی وی نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے میچ میں سماء ٹی وی نے اے آر واٸی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اے آر وائی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 49 رنز بنا سکی کی۔ اے آر وائی کی طرف سے کوئی بھی پلیٸر ڈبل فگر کراس نہیں کر سکا۔ سماء ٹی وی کی طرف سے انور اور وہاب نے تین۔ تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا کیا۔جواب میں سماء ٹی وی نے مطلوبہ ہدف آٹھویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ سماء ٹی وی کی طرف سے انور سترہ اور حسنین 13 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ اے آر واٸی کی طرف سے مبشر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں کھیلے گئے میچ میں بول ٹی وی نے سخت مقابلے کے بعد رسجا الیون کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ رسجا الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سینٸر اینکر حامد میر کے 25، ثاقب عباسی 18رنز کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے ۔ بول ٹی وی کی طرف سے عرفان شکیل اور اسد عباس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بول ٹی وی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا کیا عرفان شکیل بیس بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ رسجا الیون کے افضل جاوید اورگبریل ڈی سوزا نے 10 اور 13 رنز دیکر تین۔تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے












