بنتِ پیمبر ؐ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت پاکستان میں مذہبی جذبے سےمنایا گیا……………..رپورٹ؛اصغرعلی مبارک سے………………………بنتِ پیمبر ؐ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت دنیا بھر کی طرح پاکستان میں مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیااس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں مجالس عزا ہوئیں اور مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوئے,خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے شہید مظہر علی مبارک کی برسی کے موقع پر علامہ غلام اکبر کاظمی۔خطیب آل محمد نے کہاکہ کہ قرآن عظمت محمد و آل محمد کا قصیدہ ہے جس سے سبق حاصل کرکے ہم اپنی نجات کا سامان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی ؑ کی محبت گناہوں کو جلا دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ ؑ وہ پاکیزہ بی بی ہیں جن کے احترام میں حضور اکرم ؐ کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالم نسواں میں دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا ؑ کو جو عز و شرف حاصل ہے وہ واضح و عیاں ہے۔ فاطمہ ؑ بنت محمد ؐ کو سیدۃ النساء العالمین کے لقب سے ملقب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیه ایام الله ہیں فاطمیه ياد ایام غصب حق اللّٰه ہیں فاطمیه ایام دفاع ولایت علی علیه السلام ہیں,مجالس فاطمیہ کا برپا کرنا، امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید بیعت ھے انہوں نے کہاکہ مجالس فاطمیہ کا انعقاد، جہاد اکبر ھے,انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی خواتین کو عزت سے ہمکنار ہونے کیلئے دروازہِ بتول ؑ پر سجدہ ریز ہونا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مجالس فاطمیہ تعجیل ظہور امام خاتم علیہ السلام کا سبب ہیں۔