اولپمکس کی تیاری مکمل’,میڈلز جیتے کے لیے لانگ ٹرم پلاننگ درکار ہوتی ہے ڈائرکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل(ر) محمد آصف زمان….( اصغرعلی مبارک سے).. ڈائرکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل(ر) محمد آصف زمان نے کہاہے کہ اولپمکس کی تیاری مکمل کر لی ہے ,میڈلز جیتے کے لیے لانگ ٹرم پلاننگ درکار ہوتی ہے میرٹ ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے.میرا بطور ڈی جی سپورٹس انتخاب میرٹ پر ہوا.ہمارے لیے اکیلے کام کرنا ممکن نہیں،اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گےرواں سال کھیلوں کا سال ہے،کورونا کی وجہ سے ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے,2023 مارچ میں پاکستان میں سیف گیمز کی تیاریوں کے لیے میڈیا کا تعاون درکار ہےڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔۔۔2021 سپورٹس کا سال ہے۔۔ملک میں کھیلوں کی ترویج اولین ترجیح ہے کورونا کی وجہ سے ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، کھیلوں کے میدانوں میں اپنی عظمت بحال کرنا چاہتے ہیں،اولمپکس گیمز میں 10کھلاڑیوں اور تین کوچز کے ٹکٹس کیلئے 90فیصد رقم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو ادا کر دی ہے،سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیدران سے بات چیت جاری ہے جبکہ پاکستان فٹبال کا تنازعہ حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محمد آصف زمان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے آپ سے پہلے ملاقات نہیں کر سکا،میں خود جان شیر خان اور جہانگیر خان کیساتھ ٹریننگ کرتا رہا ہوں،اسی لیئے سپورٹس سے گہری دلچسپی ہےاور کھیلوں کا فروغ ہی میری ترجیحات ہے۔ میرا بطور ڈی جی سپورٹس انتخاب میرٹ پر ہوا،وفاقی وزیرڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،ملک میں کھیلوں کی ترویج اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اکیلے کام کرنا ممکن نہیں، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے،میرٹ ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے،کھیلوں کے میدانوں میں اپنی عظمت بحال کرنا چاہتے ہیں،40سال سے کھیلوں کی سہولیات کا برا حال ہے،چین کی 70سالگرہ اور ملک کی 75ویں سالگرہ کو بھرپور طریقے سے منائیں گے،کورونا کی وجہ سے ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،اس وبا کے خاتمے کے بعد کھیلوں کی تمام سہولیات کھولنے جا رہے ہیں،اولمپکس کی تیاری مکمل کر لی ہے،امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی میڈلز لیکر آئینگے،10کھلاڑیوں اور تین کوچز کے ٹکٹس کیلئے 90فیصد رقم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو ادا کر دی ہے،اولمپکس سپورٹس کی بھرپور مدد کرینگے،میڈلز جیتے کے لیے لانگ ٹرم پلاننگ درکار ہوتی ہے، فیڈریشنز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے،کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کوچز سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے۔محمد آصف زمان نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2023میں پاکستان میں منعقد ہونیوالی سیف گیمز کی تیاری کیلئے تمام فیڈریشنز کیساتھ بات چیت کرینگے،اس بارے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری سے بات ہوئی ہے ،پی او اے یہ ایونٹ لاہور میں کروانا چاہتی ہے ،ہماری خواہش ہے کہ سیف گیمز کے کچھ ایونٹ اسلام آباد اور پشاور میں بھی منعقد ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلکس کی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،اس حوالے سے چین کے سفیر سے بھی ملاقات ہوئی ہے جبکہ باکسنگ کوچ کیلئے کیوبا کے سفیر سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔31فیڈرینز کو گرنٹس ریلیز کر دی ہے۔ پاکستان فٹبال کا تنازعہ حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ پاکستان میں فٹبال کا کھیل ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔








