آسٹریلیا / نیوزی لینڈورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
اسلام آباد; اصغر علی مبارک /خصوصی رپورٹرسے ،

PCB Announced Pakistan squad ICC Cricket World Cup 2015,
Islamabad By. Asghar Ali Mubarak
ICC Cricket World Cup 2015, Pakistan squad team name
Pakistan announced their 15-man World Cup squad on Wednesday, leaving out Fawad Alam and Umar Gul and including pace bowler Sohail Khan who last played international cricket in 2011.
Veteran batsman Younis Khan, who hit a purple patch in Test cricket but was mediocre in the recent ODIs against New Zealand, was also included in the squad.
Left-hand middle-order batsman Fawad Alam, who has been Pakistan’s most reliable ODI batsman of late, will feel unlucky to have missed out, the selectors instead preferring another player in similar mould, Haris Sohail.
urdu sports news
Squad:
Ahmed Shehzad, Mohammad Hafeez, Sarfaraz ahmed, Younis Khan, Harris Sohail, Misbah ul Haq, Umar Akmal, Shoaib Maqsood, Shahid Afridi, Yasir Shah, Mohammad Irfan, Junaid Khan, Ehsan Adil, Sohail Khan, Wahab Riaz
پاکستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2015 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔سکواڈ میں شامل سات کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔لیگ سپنر یاسر شاہ کو حریف ٹیموں کو چونکا دینے کے خیال سے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔انھوں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 27 وکٹیں حاصل کی تھیں اور سلیکٹروں کا خیال ہے کہ وہ آسٹریلیا کی باؤنسی وکٹوں پر کامیاب ہو سکتے ہیں۔فاسٹ بولر عمرگل فٹنس کے معاملے پر سلیکٹروں کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے۔ البتہ بیٹنگ میں تسلسل سے رنز نہ کرنے والے عمراکمل کو ایک اور موقع مل گیا ہے۔ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر معین خان نے کیا۔معین خان نے ٹیم سلیکشن کے بارے میں کہا کہ اس میں کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی فٹنس اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر سہیل خان اگرچہ حالیہ دنوں میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلے لیکن اس وقت جاری پنٹنگولر کپ میں انہوں نے بہت ہی عمدہ بولنگ کی ہے اور سلیکٹرز کا خیال تھا کہ اس اہم ایونٹ میں حقیقی فاسٹ بولرز کو موقع ملنا چاہیے۔واضح رہے کہ سہیل خان نے دو ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلے ہیں تاہم وہ آخری بار انٹرنیشنل کرکٹ دو ہزار گیارہ میں زمبابوے کے دورے میں کھیلے تھے۔معین خان کی سربراہی میں قائم چھ رکنی سیلیکشن کمیٹی گذشتہ کئی روز سے کراچی میں جاری پینٹنگولر کپ ایک روزہ ٹورنامنٹ کے دوران سلیکشن پر کام کرتی رہی اس دوران کوچ وقاریونس اور کپتان مصباح الحق بھی مختصر وقت کے لیے کراچی آئے اور سلیکٹروں کے ساتھ ملاقات کی، تاہم چند ناموں پر ان کے اور سیلیکٹروں کے درمیان اتفاق رائے موجود نہ تھا۔پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
مصباح الحق (کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، یونس خان، عمر اکمل، حارث سہیل، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد عرفان، جنید خان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سہیل خان اور احسان عادل۔پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 15 فروری کو بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گی جس کے بعد اس کے اگلے گروپ میچ ویسٹ انڈیز، زمبابوے، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف ہیں۔


