۔۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سپریم کورٹ پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سےچیمبر میں ایک گھنٹے پچاس منٹ تک ملاقات۔۔زیر التواء مقدمات کا بھی ذکر۔
۔ اسلام آباد (اصغر علی مبارک سے)۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو سپریم کورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کا اہتمام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی درخواست پر کیا گیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالتی نظام کی بہتری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت عوام کو آسان ،سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ کو تمام وسائل فراہم کرے گی،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مختلف عدالتوں میں ریونیو کے حوالے سے زیر التواء مقدمات میں ایف بی آر کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا، جس پر چیف جسٹس نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے معاملات کو دیکھتے ہوئے متعلقہ مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جائے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس کی طرف سے عوامی مفاد کے معاملات اٹھانے کی حمایت کی اور سرکاری ہسپتالوں میں صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری‘ صحت کی معیاری اور سستی خدمات کی فراہمی‘ طبی تعلیم بالخصوص پرائیویٹ میڈیکل کالجز ‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘ صفائی کے بہتر انتظام اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے چیف جسٹس کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کا بھی یقین دلایا۔
وزیراعظم نے چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے واٹر پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے چیف جسٹس کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ چیف جسٹس نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ عدلیہ اپنی آئینی ذمہ داریاں بلا خوف و خطر شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انداز میں قانون کے مطابق سر انجام دیتی رہے گی۔عدالتی اصلاحات، آئینی اداروں کے درمیان بہتر رابطوں کے فروغ سمیت دیگر اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال چیف جسٹس نے وزیراعظم کا ججز گیٹ پر استقبال کیا،یک گھنٹے پچاس منٹ تک چیف جسٹس کے چیمبر میں رہے، چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی چیف جسٹس وزیراعظم کو ججز گیٹ تک خود چھوڑنے بھی آئے، وزیر اعظم سے الوداعی مصافحہ کیا اور تصویر بھی بنائی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ملاقات میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خواہش پریہ ملاقات ہوئی، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سات بجے سپریم کورٹ پہنچے اور ایک گھنٹے پچاس منٹ تک چیف جسٹس کے چیمبر میں رہے جہاں چیف جسٹس اور وزیر اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات چیف جسٹس اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی جس میں عدالتی اصلاحات، آئینی اداروں کے درمیان بہتر رابطوں کے فروغ سمیت دیگر اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے وزیراعظم کا ججز گیٹ پر استقبال کیا جہاں چیف جسٹس کے ہمراہ رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف رحیم اور ایڈیشنل رجسٹرار سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا، ملاقات کے دوران وزیراعظم کی چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی اور واپسی پر چیف جسٹس وزیراعظم کو ججز گیٹ تک خود چھوڑنے بھی آئے چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے الوداعی مصافحہ کیا اور تصویر بھی بنائی اور رخصت کیا ۔
۔۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سپریم کورٹ پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سےچیمبر میں ایک گھنٹے پچاس منٹ تک ملاقات۔۔زیر التواء مقدمات کا بھی ذکر۔ ۔ اسلام آباد (اصغر علی مبارک سے)۔۔۔۔۔۔۔۔




