کینیڈا کی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس کو حادثہ، 14 افراد ہلاک
….رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے .
.کینیڈا میں بس کے حادثے میں جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ھلاکت سپورٹس فیملی نےگہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ھے پاکستان ہاکی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ یہ خبر ھم سب کے لئے ”دکھ کی خبر ”ھے گزشتہ روز کینیڈا میں بس کے حادثے میں جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ڈرائیور سمیت 14 افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئےتھے یہ واقعہ کینیڈا کے صوبے ساسکیچوان میں پیش آیا جب کھلاڑیوں کو لے کر جانے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے اکثریت جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ہے۔پولیس نے ہفتے کے روز ان ہلاکتوں کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بس میں کھلاڑیوں سمیت کل 28 افراد سوار تھے جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑی جونیئر ہاکی لیگ میں بولٹ برونکس کی ٹیم نپاون ہاکس پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام کو ہمبلٹ برونکس نامی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس اور ٹرک میں حادثہ ہائی وے پر ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 28 افراد سوار تھے جن میں سے ڈرائیور سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
ہمبلٹ برونکس کی ٹیم ایک میچ کے لیے جا رہی تھی۔
اس ٹیم میں کھلاڑیوں کی عمریں 16 اور 21 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امدادی کام جاری ہیں اور معلومات کے لیے سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
برونکس کے ایک کھلاڑی کے والد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک کرین نے بس کو اٹھایا۔کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے جا رہی تھی کہ ان کی بس حادثے کا شکار ہو گئی۔




