کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی نے ان کے گھر آ کر ان کا دل جیت لیا ،ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد
خصوصی رپورٹ ؛

اصغرعلی مبارک سے)ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منصور احمد نے کہا کہ کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی نے ان کے گھر آ کر ان کا دل جیت لیا ھے اور انکی آمد سے حوصلہ ملا ہےپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ہاکی ہیرو منصور احمد کی ان کے گھر جا کر عیادت کی۔شاہد آفریدی نے ہاکی کے سابق کھلاڑی منصور احمد کی عیادت کے موقع پر کہا کہ خوشی ہے ہمارے قومی ہیرو تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور میں ان کی جلد مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو کی سپورٹ کے لیے ہر وقت حاضر ہوں اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن قومی ہیرو کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔واضح رہے کہ بیس مارچ کو اس سال شاہد خان آفریدی نے ہاکی اولمپئن منصور احمد کا علاج کروانے کا اعلان تھا ۔ شاہد آفریدی کا کہناھے کہ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن قومی ہیرو کومشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور کے علاج تمام خرچہ اٹھائے گی ۔
یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق اولمپیئن منصور احمد کوڈاکٹرز نے ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹر نے ان کے دل میں پیس میکر نصب کردیا ہے تاہم ان کے پھیپڑوں نے بھی کام چھوڑدیا اور گردے بھی متاثرہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق گول کیپر منصور احمد کو ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے لیے بھاری رقم درکار ہوگی ۔واضح رہے کہ منصور احمد نے 1994ءکے ورلڈ کپ فائنل میں ہالینڈ کیخلاف فیصلہ کن پنلٹی سٹروک بچا کر پاکستان کے چوتھی بار عالمی چیمپئن بننے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا