…..پی ایس ایل تھری کا کامیاب انعقاد 22 کروڑ پاکستانی عوام کی فتح ،دشمن کی ہار‘شہبازشریف
ا سلام آباد ..اصغر علی مبارک سے )
انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ اگر ہم اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرتے رہیں تو کوئی مشکل مشکل نہیں رہے گی او رکامیابیاں قدم چومیں گی۔ انہو ںنے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کے 22 کروڑ عوام سرخرو ہوئے ہیں اور پی ایس ایل تھری بھی پی ایس ایل ٹو کی طرح پاکستان جیتا ہے اور پاکستان کے دشمن کی ہار ہوئی ہے۔ پاکستان کو کامیابی ملی ہے جبکہ اس کے مخالفوں، دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو شکست ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان میچوں کے دوران پشاور سے کراچی تک پوری قوم یکجان دو قالب نظر آئی اورقومی وحدت کا بھرپور اظہار ہوا۔انہوںنے کہا کہ قومیں ہمیشہ محنت ، دیانت ، امانت اور عزم کے ساتھ ہی آگے بڑھتی ہیں۔ محنت، دیانت اور امانت کے اصولو ںپر چل کر ہی پاکستانی قوم مزید طاقتور ہو گی۔ پاکستانی قوم نے میچوں میں یکجہتی اور اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور پی ایس ایل کے یہ میچ ایک تاریخ رقم کر گئے ہیں اور پاکستانی قوم کے حوصلے اور جذبے مزید بلند ہوئے ہیں ۔




