پھیپھڑے میں خون کا لوتھڑا آنے کے باعث بیگم کلثوم نواز کی طبیعت تشویشناک ، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ،آصف زرداری،چوہدری نثار،عمران خان اور دیگر کی صحت یابی کیلئے دعا
اسلام آباد /لندن (خصوصی رپورٹ؛اصغر علی مبارک سے ) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت تشویشناک ہو گئی۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا آنے کی وجہ سے تشویشناک ہوئی۔ پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا آنے کی وجہ سے دل نے کام کرنا چھوڑ کر دیا۔ کلثوم نواز پلمونری ایمبولیزم کے باعث بے ہوش ہوئیں اور گر گئیں ،اس حوالے سے پاکستانی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خون کا لوتھڑا پھیپھڑوں میں آنے کی وجہ سے دل کام کرنا بند کردیتا ہے اور اکثردل فیل ہوجاتا ہے۔ کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہونے پر مریم نواز نے والدہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے پھر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر بیگم کلثوم کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ لندن میں لینڈ کرتے ہی نواز شریف اور مریم نواز سیدھے ہسپتال گئے، جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق بریفنگ دی، جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز ہسپتال سے روانہ ہوئے۔ روانگی کے وقت مریم نواز آبدیدہ تھیں۔شریف خاندان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز گذشتہ ایک سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خرابی پر ملک کی سیاسی قیادت نے بھی ان کی صحت یابی کی دعا کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دریں اثنا مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے بیماری کا بڑی ہمت سے مقابلہ کررہی ہیں۔ دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں جلد صحت یاب کرے۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کو پیغام بھیجا ہے۔ جس میں آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کی جلدمکمل صحت یابی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کی جلدمکمل صحت یابی کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔اسی طرح چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کلثوم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔۔عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری تمام دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں۔اللہ ان کو شفا کاملہ عطا فرمائے۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے ،ْاللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو صحت اور زندگی عطا فرمائے۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے ماضی میں جمہوریت کے لئے بہت جدوجہد کی ہے۔ مزید برآں شہباز شریف نے عوام سے بیگم کلثوم کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئےجمعتہ الواداع پر خصوصی دعائیں کی جائیں ۔اللہ پاک بیگم کلثوم نواز کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ْجہاں وہ مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔بیگم کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کرنے کے بعد کمزوری کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد سابق خاتون اول کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے پھر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر بیگم کلثوم کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔لندن میں لینڈ کرتے ہی نواز شریف اور مریم نواز سیدھے ہسپتال گئے، جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق بریفنگ دی، جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز ہسپتال سے روانہ ہوئے۔ روانگی کے وقت مریم نواز آبدیدہ تھیں۔شریف خاندان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔نواز شریف کے بیٹے حسین نواز اور مریم نواز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے۔۔نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز کو نازک حالت کے باعث آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور پورا خاندان کلثوم نواز کیلئے دعائیں کررہا ہے۔انہوں نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ ان بابرکت دنوں میں کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا کریں۔خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔