نیشنل ایکشن پلان وقت کی ضرورت …اصغر علی مبارک . ….پشاورپولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے نیشنل ایکشن پلان اصلاً دو اجزا پر مشتمل ہے ۔ ایک جزو وہ ہے جس کا تعلق دہشت گردی کے خاتمے سے ہے۔ دوسرا جزو انتہا پسندی کے خاتمے کو مخاطب بنا تا ہے۔ انتہا پسندی ایک ذہنی اور فکری عمل ہے جس کے زیرِ اثر انسان کی نفسیات بنتی ہے۔ دہشت گردی اس کا عملی اظہار ہے۔ ایک انتہا پسند ذہن ایک خاص نفسیاتی کیفیت میں جب انسانی جان و مال کو ہدف بناتا ہے تو دہشت گردی جنم لیتی ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ انتہا پسندی کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں۔ اس لئے اس بات کی ضرورت ہمیشہ محسوس کی گئی کہ دونوں کو بیک وقت ہدف بنایا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کا بنیادی تصور بھی…
View original post 2,552 more words



