پاکستان ہمیشہ زندہ باد” فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا نعرہ
(اصغرعلی مبارک )…. ………معرکہ حق “آپریشن بنیان مرصوص” سے پہلے یہ 15 اپریل 2025 دن تھا جب فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب میں “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ لگایا تھا۔فیلڈ مارشل کاکہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ”تھا ”ہے ”اور ہمیشہ رہے گا”، ”آپ ہمیشہ اپنا سرفخر سے بلند رکھیں کیونکہ آپ کا تعلق کسی عام ملک سے نہیں، آپ ایک عظیم اور طاقتور ملک کے نمائندے ہیں”،اور جنرل عاصم منیرکے یہ الفاظ معرکہ حق کے بعد سو فیصدسچ ثابت ہوئے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے، سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے، سوال یہ ہےکہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں، جب تک غیور عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کوکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا پاکستان کی وہ روشنی ہیں جوپورے اقوام عالم پرپڑتی ہے آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کو سنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا
آرمی چیف کا کہنا تھاکہ کیا دشمنوں کا یہ خیال ہےکہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیرکا فیصلہ کرسکتے ہیں؟ دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے اور جب تک غیور عوام ساتھ کھڑے ہیں آپ کی فوج ہرمشکل سے باآسانی نبرد آزما ہوسکتی ہے جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہم واضح پیغام دے رہے ہیں جوپاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہوگا ہم مل کراُس رکاوٹ کو ہٹادیں گے، یاد رکھیں آپ کی میراث ایک اعلیٰ معاشرہ، نظریہ اور تہذیب ہے، نامساعد حالات کے آگے بطورمسلمان اورپاکستانی نہیں گھبراتے۔ ہم کبھی بھی مشکلات اوردشواریوں کے سامنے نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے جب تک غیور عوام افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کوکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، قوم اپنے شہدا کونہایت عزت اور وقار کی نظر سے دیکھتی ہے اور شہدا کی قربانی لازوال ہے جس پر کبھی ملال نہ آنے دیں گے، ہم پاکستان کو اس مقام پرلے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِاعظم نے دیکھا تھا۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور سپاہیوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی، نماز عید کے بعد پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا خاندانوں سے دور فرنٹ لائن پر عید منانا مادر ِوطن کے دفاع کے قومی مقصد کی تکمیل ہے جو سال بھر جاری رہتا ہے۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے معرکہ حق “آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران فارمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور شہدا و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا آپ نےبے گناہ پاکستانی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کے جانی نقصان کا بھرپور بدلہ لیا، آپ نے بے گناہ پاکستانی شہریوں کےجانی نقصان کابھرپور بدلہ لیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے، غیر معمولی آپریشنل تیاری اور بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دینےکو سراہا اور مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہیں، کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف جائز اور بہادر جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔دوسری طرف سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارت سے جنگ جیتی، عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں نماز عید کے بعد کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے اور شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی اور سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے، آرمی چیف نے بھارت کو شکست دی
خیال رہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی یادرہےکہ 20 مئی ، 2025 کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری)کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی ,اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی تھی,اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈ دیا جائے گا اور آپریشن بنیان مرصوص کے غازیان اور شہدا کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ پاک فوج کے غازیان، شہدا کو اعلی سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا,وفاقی کابینہ نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ملی، جنرل عاصم منیر نے مثالی جرات اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی، جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔وزیرِ اعظم نے صدر مملکت سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیاتھا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ،فیلڈ مارشل آرمی میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے، فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینیئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہےفیلڈ مارشل ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہوتا ہے جو عام طور پر کسی ملک کی بری فوج میں دیا جاتا ہے۔یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے، خصوصاً اُن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔
وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی اس سے قبل ملک میں صرف ایک شخصیت کو یہ عہدہ دیا گیا تھا اور وہ صدر جنرل محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959 میں یہ عہدہ دیا گیا۔فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے۔ اس عہدے کے ساتھ کسی خاص کمان کی ذمہ داری نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک اعزاز کی علامت ہوتا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں, خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے17 مئی ، 2025کو یوم تشکر کی خصوصی تقریب میں کہا تھا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا وہ اسے یاد رہے گا۔ اسلام آباد پاکستان مانیومنٹ پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شہباز شریف تھے۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس ,نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا بھی شریک تھے۔ تقریب میں معرکہ حق کے دوران اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیاتھا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم تشکر کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا وہ اسے یاد رہے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن نے ہماری مخلصانہ پیشکش کو حقارت سے ٹھکرایا، ہم نے پیشکش کی تھی کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 9 اور 10مئی کی رات کو افواج پاکستان کے سپہ سالاروں سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں طے پایا کہ دشمن نے آخری حد بھی پار کرلی۔ دشمن نے ہمارے شہریوں کو حملہ کرکے انہیں۔ شہید کردیاتھا جس میں 6سالہ بچہ بھی شامل تھا، دشمن نے یہ پیغام دیا تھا کہ ہم پاکستان کے اندر جاکر بھی حملہ کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا اس دشمن کے 6 طیارے گرائے جو جنوبی ایشیا میں خود کو تھانے دار سمجھتا تھا، دشمن کے رافیل بھی مارے اور ان کے ڈرونز بھی گرائے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 9 اور 10مئی کی رات کو افواج پاکستان کے سپہ سالاروں سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں طے پایا تھا کہ دشمن نے آخری حد بھی پار کرلی۔ ہ دشمن دھمکیاں دیتا رہا اس لیے ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ جواب دیں گے، 9 اور 10 مئی کی رات آرمی چیف نے بتایا تھا کہ دشمن نے میزائل داغے ہیں، انہوں نے کہا تھا مجھے اجازت دیں کہ ہم دشمن کو جواب دیں، دشمن کو ایسا تھپٹر ماریں گے کہ یاد کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کی جانے والی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی طیاروں کو گرایا تھااور پھر 10 مئی کو اپنی خود مختاری کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کو ایسا جواب دیا تھا جسے ناصرف دنیا نے تسلیم کیا تھا بلکہ بھارت میں بھی اس حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ دنیا بھر میں یہ بات ہورہی ہے کہ پاکستان نے کامیابی کیسے حاصل کی، پاکستان کے 24کروڑ عوام کی دعائیں تھی جو اللہ تعالیٰ نے قبول کیں، ہم یوم تشکر اس طرح منارہے ہیں کہ پوری قوم کے سر سجدے میں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا تھاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس سفر کا آغاز کریں کہ جس کے لیے پاکستان وجود میں آیا تھا، لاکھوں شہیدوں کی روحیں پکار رہی ہیں کہ آؤ پاکستانیوں قائداعظم کا پاکستان بناؤ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھاکہ آج جو وحدت ہے اس کو اپنا سرمایہ بنادیں تو پاکستان اپنا مقام حاصل کرلے گا، اب ہمیں معاشی میدان میں 10 مئی کو معرض وجود میں لانا ہے۔ کشیدہ صورتحال میں یکجہتی کے اظہار پر دوست ممالک کے شکرگزار ہیں، کشیدگی میں کمی کے لیے صدر ٹرمپ کے اہم کردار کا معترف ہوں، امن کے لیے امریکی صدر ٹرمپ نے قائدانہ کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 جنگیں لڑیں جس سے کچھ حاصل نہیں ہوا، ہمیں پرامن ہمسائے کی طرح بیٹھ کر مذاکرات کرنا ہوں گے، اگر ہم مستقل امن چاہتے ہیں تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ تھاپاکستان دہشت گردی کا بہت بڑا شکار ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 90 ہزار جانیں گنوائی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں 150ارب ڈالر کانقصان اٹھانا پڑا۔