پاکستان سے تعلق رکھنے والےسپورٹس کے دو لیجنڈ پرسنیلٹیز عالمی شہرت یافتہ باکسنگ کنگ عامر خان اور شہیان راجہ خالد کی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ملاقات ہوئی جس میں عامر خان نے شہیان راجہ خالد کو مارشل آرٹ میں ھال آف فیم امریکہ کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی راجہ خالد اس صدی کے پہلے مارشل آرٹسٹ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا قبل ازیں وہ جاپان کینیڈا جرمنی روس فرانس سوئٹزرلینڈ ھانگ کانگ میں بھی ایسے اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں راجہ خالد نے انہیں پاکستان آکر مارشل آرٹ مقابلے کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی اور کہا عامر خان اوپن چیلنج ٹرافی کے ٹائٹل سے ایونٹ منعقد کرایا جائے گا عامر خان نے کہا کہ بہت جلد آکر سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں راجہ مارشل آرٹ جمنازیم کے تعاون سے اپنی خدمات پیش کروں گا دریں اثناء عالمی شہرت یافتہ مارشل آرٹ کے کھلاڑی شہیان راجہ خالد جنجوجہ نےاپیل کی کہ اوورسیز پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دل کھول کر عطیات وزیر اعظم پاکستان اور پاک فوج کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں







