پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری گرفتار؛الیکشن کمیشن پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج
رپورٹ؛اصغر علی مبارک

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری گرفتار؛الیکشن کمیشن پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج
رپورٹ؛اصغر علی مبارک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری گرفتار؛
رپورٹ؛اصغر علی مبارک

PTI leader Fawad Chaudhry arrested; FIR filed in Kohsar police station on request of Election Commission of Pakistan
Report: Asghar Ali Mubarak

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leader and former Information Minister Fawad Chaudhry has been arrested.
According to the Islamabad Police spokesperson, a case was registered against PTI leader Fawad Chaudhry on the request of the constitutional body. On the request of Secretary Election Commission of Pakistan, it was registered in Kohsar police station. Fawad Chaudhry has threatened the Chief Election Commissioner and members to prevent them from performing their duties. The case is being processed according to law.

His arrest took place today at five o’clock in the morning, which has been claimed by the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) that former information minister and party leader Fawad Chaudhry has been arrested by the police. PTI leader Farrukh Habib’s official Twitter account. A tweet from the account claimed that Fawad Chaudhry has been arrested by the police from his home. He wrote that the imported government has gone berserk. The PTI leader also shared 2 videos in another tweet and claimed that these police vehicles are arresting and taking away Fawad Chaudhry. Later, PTI’s official Twitter account also confirmed the claim of Fawad Chaudhry’s arrest. done PTI said that Fawad Chaudhry was arrested by unknown persons from outside the house. Meanwhile, Faisal Hussain, the younger brother of Fawad Chaudhry, also claimed in his tweet that his elder brother, former federal minister Chaudhry Fawad. Some time ago, Hussain was illegally picked up from his house in Lahore by unknown persons in vehicles without number plates. He further said that “the kidnappers have shown the warrant, they have not revealed their identity”. However, the arrest of Fawad Chaudhry has not been officially confirmed so far. PTI leader Ali Zaidi also strongly condemned the arrest of a senior leader of the party and said that the government is bent on pushing this country towards chaos. He said that “Pakistan has become a victim of lawlessness at the hands of these lawless legislators and corrupt law enforcement officers”. It should be noted that the fear of Imran Khan’s arrest was expressed through PTI’s official Twitter account. “There are reports that the puppet government will try to arrest Chairman Imran Khan tonight,” the tweet said. It was further mentioned in the tweet that “Tehreek-e-Insaaf workers are reaching Zaman Park to protect their leader”. Earlier last night while talking to the media in Lahore, Fawad Chaudhry had said that the status of Election Commission in the current government is only Once the secretary is done, the Election Commission is called and the Election Commissioner signs and sends it at the same time as the clerk. He said that the Alex Commission was instructed that Mohsin Naqvi will be the caretaker chief minister and they sign the name of Mohsin Naqvi, if you are so weak, then go home and sit. Minus Imran Khan’s idea comes, all the people are standing here, whoever wants to be put in jails, we will see later. Fawad Chaudhry’s official Twitter account also shared a video of Imran Khan’s residence Zaman Park in Lahore, where a large number of party workers had gathered in view of the PTI chairman’s arrest.

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری گرفتار؛الیکشن کمیشن پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج
رپورٹ؛اصغر علی مبارک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات اورفواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا ہے ،فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔ مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

انکی گرفتاری آج صبح پانچ بجے ہوئی ،جسکے بارے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراطلاعات اور پارٹی رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں 2 ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہیں۔بعدازاں پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری کے دعوے کی توثیق کی گئ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ فواد چوہدری کو گھر کے باہر سے نامعلوم افراد نے گرفتار کر لیا ہے۔دریں اثنا فواد چوہدری کے چھوٹے بھائی فیصل حسین نے بھی اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے بڑے بھائی سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کو کچھ دیر قبل بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں نامعلوم افراد نے غیر قانونی طریقہ سے لاہور میں واقع گھر سے اٹھالیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اغوا کنندگان نے وارنٹ دکھائے ہیں، نہ اپنی شناخت ظاہر کی‘۔ تاہم اب تک باضابطہ طور پر فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بھی پارٹی کے سینیئر رہنما کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان ان قانون شکن قانون سازوں اور قانون نافذ کرنے والے کرپٹ افسران کے ہاتھوں لاقانونیت کا شکار ہو گیا ہے‘۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کا اظہار کیا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ’اطلاعات ہیں کہ کٹھ پتلی حکومت آج رات چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی‘۔ ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ ’تحریک انصاف کے کارکنان اپنے لیڈر کی حفاظت کے لیے زمان پارک پہنچ رہے ہیں‘۔قبل ازیں گزشتہ شب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت میں الیکشن کمیشن کی حیثیت صرف ایک منشی جیسی ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کو فون کیا جاتا ہے اور الیکشن کمشنر کلرک کی طرح اسی وقت سائن کرکے بھیج دیتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکش کمیشن کو ہدایت دی گئی کہ محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ ہوگا اور وہ محسن نقوی کے نام پر دستخط کر دیتے ہیں، اگر آپ اتنے کمزور ہیں تو گھر جا کر بیٹھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو راتوں رات مائنس عمران خان کا خیال آجاتا ہے، سارے لوگ یہاں کھڑے ہیں، جس جس نے جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دے، بعد میں ہم بھی دیکھ لیں گے۔ فواد چوہدری کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی جہاں پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔