World Cup; Will the Pakistani team go to the semi-finals or not? …. Asghar Ali Mubarak. Will the Pakistan cricket team qualify for the semi-finals in the Cricket World Cup or not? The World Cup is nearing the end and the situation of several teams going to the semi-finals is becoming clear. It was known only after 7 matches about the teams of South Africa and India that both the teams will qualify for the semi-finals. But the situation of the Pakistan team going to the semi-final will be clear after 36 days of the start of the World Cup when the Pakistan team will play their last match against England on November 11. Pakistan team has played 8 matches in this World Cup so far, out of which they have won 4 and lost 4. It should be noted that the Pakistan team will play its last match in the World Cup on November 11 against England. Pakistan must win their last match but before that there is a match between New Zealand and Sri Lanka. Even if Sri Lanka wins on November 9 or the match ends due to rain and both teams get a point, Pakistan will still benefit. After that, Pakistan can reach the semi-finals by defeating England in the last match on November 11. If New Zealand beat Sri Lanka, then Pakistan will have to achieve a certain run rate with a win against England to reach the semi-finals, which will be decided by New Zealand’s margin of victory. In the middle of the World Cup, the if-but situation started to happen for the Pakistan team, which has reduced to a great extent, but still the final thing has not come out regarding going to the semi-finals. Teams from India and South Africa have reached the semi-finals, while Pakistan is at the fifth position on the points table, and Afghanistan, which is at the sixth position, is still in the race for the semi-finals. It should be remembered that thanks to Fakhar Zaman’s brilliant innings, the Pakistani team defeated New Zealand by 21 runs in the most important match of the World Cup. Opener Fakhar Zaman’s unbeaten innings of 126 runs against New Zealand included 11 sixes and 8 fours. The video of his six fours was shared by Pakistani team all-rounder Iftikhar Ahmed on his social media account. Fakhar Zaman also became the Pakistani player who hit the most sixes in the World Cup match. Chairman Pakistan Cricket Board Zaka Ashraf has announced a reward of 1 million rupees for Fakhar Zaman. In the video released by the Pakistan Cricket Board, Babar Azam and Fakhar Zaman have talked about their wonderful partnership in the match. Babar Azam said, “I had in my mind that if Fakhar stays at the crease, we will achieve this target. Whenever Fakhar has played such an innings, Pakistan has won 90% of the matches. We had nothing in our mind about rain because The sky was clear but suddenly the clouds came so we planned how to bat but before that my brother Fakhar had already started the work. What were you saying? Babar Azam said that I was saying that Fakhar has hit a six, it is not a problem, if he comes in the area, then hit, otherwise not by force. It should be remembered that the record of most sixes in an innings of the World Cup was held by Imran Nazir who hit 8 sixes in an innings of 160 runs against Zimbabwe in the 2007 World Cup. After Shahid Afridi in 1996, Fakhar Zaman became the second Pakistani batsman to hit 11 sixes in an innings. It should be noted that the captain of the New Zealand cricket team praised Fakhar Zaman and captain Babar Azam and said that he did not think that he would lose by scoring 400 runs. Pakistan defeated New Zealand by 21 runs. Affected by rain. The match was decided under the DL method. Batting first, New Zealand set a target of 402 runs. Chasing the revised target, Pakistan scored 200 runs for the loss of one wicket by the 26th over, thus winning the match by 21 runs under the DL method.
ورلڈ کپ ؛ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی یا نہیں؟
…. اصغر علی مبارک.
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی یا نہیں ؟ ورلڈ کپ اختتام کے قریب ہےکئی ٹیموں کے سیمی فائنل میں جانے کی صورتحال واضح ہونے لگی ہے۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیموں کے بارے میں 7 میچز بعد ہی پتا چل گیا تھا کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ لیکن پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی صورتحال ورلڈ کپ شروع ہونے کے 36 دن بعد واضح ہو گی جب پاکستان ٹیم 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلے گی ۔ پاکستان ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے 8 میچز کھیل لیے ہیں جس میں سے 4 جیتے اور 4 ہارے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اب پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کو اپنا آخری میچ لازمی جیتنا ہے لیکن اس سے پہلے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ ہے۔ 9 نومبر کو سری لنکا جیتے یا پھر بارش کے باعث میچ ختم ہوجائے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بھی مل جائے تب بھی پاکستان کو فائدہ ہوگا ۔ اس کے بعد پاکستان 11 نومبر کو آخری میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرادیا تو پھر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ مخصوص رن ریٹ بھی حاصل کرنا ہوگا جس کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی جیت کے مارجن سے طے ہوگا۔ ورلڈ کپ کے درمیان میں ہی پاکستان ٹیم کے لیے اگر مگر کی صورتحال بننا شروع ہوگئی تھی جو کافی حد تک کم تو ہوگئی ہے لیکن سیمی فائنل میں جانے کے حوالے سے اب بھی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہيں جبکہ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، چھٹے نمبر پر موجود افغانستان بھی اب تک سیمی فائنل کی ریس میں شامل ہے۔
یاد رہےکہ فخر زمان کی شاندار اننگر کی بدولت پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
اوپنر فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔ ان کے چھکے چوکوں کی ویڈیو پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔ فخر زمان ورلڈ کپ کے میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذ کا اشرف نے فخر زمان کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے, چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے فخر زمان سے فون پر بات میں جارحانہ اننگز کی تعریف کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم اور فخر زمان نے میچ میں اپنی شاندار پارٹنرشپ کے حوالے سے بات کی ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ میرے دماغ میں تھا کہ اگر فخر کریز پر رہ گیا تو ہم یہ ہدف حاصل کرلیں گے، جب بھی فخر نے ایسی اننگز کھیلیں ہیں پاکستان 90 فیصد میچز جیتا ہے۔ہمارے دماغ میں بارش کے حوالے سے کچھ نہیں تھا کیونکہ آسمان صاف تھا لیکن اچانک بادل آئے تو ہم نے پلان کیا کہ کس طرح سے بیٹنگ کرنی ہے لیکن اس سے پہلے میرے بھائی فخر نے کام شروع کردیا تھا۔ویڈیو میں فخز زمان نے بابر اعظم سے کہا کہ آپ مجھے گراؤنڈ میں ہر چھکے کے بعد کیا کہہ رہے تھے؟بابر اعظم نے کہا کہ میں کہہ رہا تھا فخر ایک چھکا لگ گیا ہے مسئلہ نہیں، اگر ایریا میں آئے تو مارنا ورنہ زبردستی نہیں، اس نے میری بات ماننے کا کہا پر ایسا نہیں کیا اور زبردستی بھی شاٹس مارے۔
یاد رہےکہ ورلڈ کپ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ عمران نذیر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 کے ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف 160 رنز کی اننگز میں 8 چھکے لگائے تھے۔
1996 میں شاہد آفریدی کے بعد فخر زمان اننگز میں 11 چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئےہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچا بھی نہ تھا کہ 400 رن بنا کر ہاریں گے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دی۔بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت ہوا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 402 رنز کا ہدف دیا۔ نظرثانی شدہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 26ویں اوور تک ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے، یوں پاکستان ڈی ایل میتھڈ کے تحت میچ21 رنز سے جیت گیا۔







