نامزد پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اھم ملاقات ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ،کرکٹ تعلقات ، مختلف اموربھی زیر بحث آے،ذرا ئع
اسلام آباد ( رپورٹ :اصغر علی مبارک سے )
نامزد پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اھم ملاقات، انتخابات میں کامیابی اور پاکستانی وزیراعظم نامزد ہونے پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بھارتی عوام اور حکومت کی جانب سےمبارکباد پیش کی . اس موقع پر پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال بھی ھوا .بھارتی ہائی کمشنر نےعمران خان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخطوں والا کرکٹ بیٹ ’بلا‘ بھی تحفے میں پیش کیابھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہکی عمران خان سے یہ ملاقات بنی گالہ میں ھوئی جس میں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کے ساتھ دیگر امور بھی زیر بحث آے ،بھارت کے پاکستان میں ہائی کمشنر اجے بساریہ کی بنی گالہ میں نامزد پاکستانی وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے کے دیگر سینئر رہنماء بھی موجود تھے، نامزد پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اھم ملاقات میں متوقع وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،شیریں مزاری ،شفقت محمود اور نعیم الحق بھی موجود تھےذرا ئع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات اور مختلف امور پر بات چیت ہوئی،ماضی میں کرکٹ ڈ پلومیسی سے کئی مرتبہ باھم سفارتی تعلقات میں پیش رفت ھوچکی ھے جسکو سفارتی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ھے ،
نامزد پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اھم ملاقات ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ،کرکٹ تعلقات ، مختلف اموربھی زیر بحث آے،ذرا ئع
Asghar Ali Mubarak



