مکسڈ مارشل آرٹ ورلڈ چیمپئن خبیب عبد المناف نور محمد کی شیہان راجہ خالد سے امریکہ میں ملاقات ۔ نیویارک (پی پی اے) مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب خبیب عبد المناف نور محمد نے پریذیڈنٹ سوکیوکشن کراٹے فیڈریشن پاکستان ,برانچ چیف ورلڈ سو کیوکشن پاکستان شیہان راجہ خالد سی ای او راجہ مارشل آرٹ اینڈ فٹنس سینئر سے امریکہ میں ملاقات کی.اور راجہ خالد کی کامیاب ہارٹ سرجری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ملاقات میں امریکی نژاد پاکستان کی نامور شخصیات ڈاکٹر حمید ۔راجہ فیاض ۔راجہ گل شیر ۔راجہ فتح محمد ۔راجہ ظفر جنجوعہ ۔راجہ واسع ۔راجہ جہاں اور دیگر موجود تھے روس میں جمہوریہ داغستان سے تعلق رکھنے والا نورماگومیدوف یو ایف سی کا اعزاز حاصل کرنے والا پہلا مسلمان ہے روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نورماگومیدوف نے 2008 میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا اور کیرئیر کے آغاز سے ہی شکست خبیب کے پاس بھی نہ پھٹک سکی۔خبیب نورماگومیدوف 12 سال ناقابل شکست رہے، ان کے حریفوں کو ایک کے بعد ایک ان کے آگے ہار ماننا پڑی۔ابوظہبی میں ہونے والی آخری لڑائی میں بھی خبیب نے اپنے حریف امریکا کے جسٹن گیچے کو دوسرے راؤنڈ میں ہی بے بس کر دیا۔2018 میں خبیب کا سامنا میک گریگر سے بھی ہوا تھا اور یہ میچ بھی خبیب نے اپنے نام کیا تھا۔لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنی آخری فائٹ میں امریکا کے جسٹن گیچے کو مات دی ,روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نورماگومیدوف نے 2008 میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا خبیب نورماگومیدوف 12 سال ناقابل شکست رہے، ان کے حریفوں کو ایک کے بعد ایک ان کے آگے ہار ماننا پڑی۔ابوظہبی میں ہونے والی آخری لڑائی میں بھی خبیب نے اپنے حریف امریکا کے جسٹن گیچے کو دوسرے راؤنڈ میں ہی بے بس کر دیا۔ راجہ خالد نے ورلڈ چیمپئن خبیب کوبتایا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیلنٹ کی کمی نہیں اسکے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہیں ورلڈ چیمپئن خبیب نے کہا کہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے لیے تفصیلات طے کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قدرتی ٹیلنٹ کو روشناش کرانے کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا راجہ خالد نے بتایا کہ مکس مارشل آرٹس کی عالمی تنظیم یوایف سی اور دیگر سے رابطہ کیا گیا ہے پاکستان میں عالمی سطح کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جس میں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل فائٹرزکو مدعو کیا جائے گا شہیان راجہ خالد سی ای او راجہ مارشل آرٹ اینڈ فٹنس سینئر نے کہا کہ پاکستان میں مکس مارشل آرٹس کا مستقبل روشن ہے راجہ مارشل آرٹ اینڈ فٹنس سینئر اسلام آباد میں پہلے ہی عالمی معیار کی کوچنگ مہیا کی جاتی ہے جس عالمی سطح کے مکس مارشل آرٹ کے فائٹرز تیار ھورہےہیں جن کو اب انٹرنیشنل مقابلوں حصہ لینے کا موقع ملے گا ۔
















