طلسماتی شخصیت دختر ملّت ،فخرمستورات پاکستان مریم نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی،دبنگ انٹری سے قوم کی بیٹیوں کا سر فخر سے بلند ھو گیا
رپورٹ،
..
،،اصغرعلی مبارک سے
اسلام آباد …وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز طلسماتی شخصیت دختر ملّت ،فخرمستورات پاکستان پاناماکیس کی تفتیش کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئیں اور کہا کہ آج وہ قرض بھی اتار دیے جو واجب نہیں تھے۔دختر ملّت پاکستان مریم نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی،دبنگ انٹری سے قوم کی بیٹیوں کا سر فخر سے بلند ھو گیا.جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا نام سپریم کورٹ کے حکم نامے میں شامل نہیں تھا اس کے باوجود میں ملک کے آئین و قانون کی پاسداری کے لیے یہاں آئیں ہوں۔
دختر ملّت پاکستان مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ نواز کے کارکنان، میڈیا اور عوام کی شکرگزار ہیں جو انھیں اس گرمی کے باوجود سننے کے لیے یہاں موجود رہے۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے لاتعداد پیغامات اور دعائیں موصول ہوئیں، اظہار یکجہتی کا یہ جذبہ ہمیشہ یاد رہے گا۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ مخالفین مجھ پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکے، دنیاکی پہلی جے آئی ٹی ہے جو الزام تلاش کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے جے آئی ٹی نے میرے مرحوم دادا کے کاروبار کے حوالے سے سوالات کیے، تمام تحقیقات خاندانی کاروبار کے گرد گھوم رہی ہے، ذاتی کاروبار کا سوال بنتا ہے نہ جواب دینا۔دختر ملّت پاکستان مریم نوازنے کہا یہاں آکر معلوم ہوا ہے کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں، جے آئی ٹی بناکر الزامات تلاش کیے جارہے ہیں۔مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے ان کے ہمرا حسین اور حسن نواز کےعلاوہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب بھی تھیں-فوٹو:مسلم لیگ نواز ٹویٹر,,
مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے ان کے ہمرا حسین اور حسن نواز کےعلاوہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب بھی تھیں
وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرخزانہ اسحٰق ڈار بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں