قومی اسمبلی کی سروس، ٹربیونل ترمیمی بل 2018 کی منظوری
اسلام آباد: (خصوصی رپورٹ :اصغر علی مبارک سے )
قومی اسمبلی نے آج اپنے اجلاس میں سروس، ٹربیونل ترمیمی بل 2018 کی منظوری دی۔ یہ بل پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے پیش کیا تھا۔مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے نکات اعتراض اٹھاتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی مجموعی کارکردگی کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر نے اپنی مدت کے دوران قانون سازی کا پورا عمل بہتر اورمربوط انداز میں مکمل کرایا۔قومی اسمبلی نے آج اپنے اجلاس میں پشاور میں سماجی کارکن اور تاجر چرن جیت سنگھ کے قتل پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔ایوان کا اجلاس اب کل دن گیارہ بجے ہوگا۔




