راولپنڈی ریسکیو 1122اہلکار آصف نوازکا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت ، دیگر 4 کو قرنطینہ منتقل ۔۔
راولپنڈی: (خصوصی رپورٹ ۔اصغر علی مبارک سے) ریسکیو 1122 راولپنڈی کے ایک اہلکار کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیاھے جس کیوجہ سے دیگر اہلکاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے متاثرہ ریسکیو اہلکار کورونا مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ٹیم کا حصہ نہیں تھا، آصف نواز مرکزی چاندنی چوک اسٹیشن پر ڈرائیور کے فرائض سرانجام دے رہا تھا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تعینات محکمہ ریسکیو1122 اہلکار آصف نواز کو کوروناوائرس میں مبتلا ھونےبعد ان کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی منتقل کر دیا گیاھے اس سلسلے میں معلوم ہوا ھےکہ راولپنڈی میں ریسکیو 1122 راولپنڈی کےمزید چار اہلکاروں میں کوروناوائرس کے شبہ میں ان چاروں کو محکمہ صحت کی طرف سے قرنطینہ کر دیا گیاھے ریسکیو 1122 کے اہلکار محمد افضل ریسکیو اہلکار چاندی چوک اسٹیشن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا شعبہ تعلقات عامہ راولپنڈی کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکار ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے دن رات موزی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں،پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 2000 سے زیادہ متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے متاثرہ صوبہ ہے۔
پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہے جبکہ 478 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
ہلاک شدگان میں سے 15 کا تعلق پنجاب، 18 کا سندھ، 17 کا خیبر پختونخوا، تین کا گلگت بلتستان جبکہ ایک، ایک کا بلوچستان اور اسلام آباد سے ہے۔راولپنڈی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 105 تک پہنچ گئی ،زیادہ تر مریض ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں ،کلیام اعوان ،ائیرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی سے رپورٹ ہوئے ہیں،