،برازیل کے عظیم فٹبالر رونالڈینیوکی ٹیم نےسیریز 2-0 سے جیت لی
رپورٹ ،،اصغر علی مبارک ،،
برازیل کے عظیم فٹبالر رونالڈینیوکی ٹیم نےسیریز 2-0 سے جیت لی ،پاکستان کے دورہ پر آئی انٹرنیشنل فٹبالر رونالڈینیو سیونز کی ٹیم نے گگز سیون ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینیو، ریان گگز، نکولس اینلکا، ڈیوڈ جیمز سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بچوں اور خواتین سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔میچ کے پہلے کوارٹر میں رونالڈینو نے گول کرنے کا ایک آسان موقع گنوا دیا جب ڈیوڈ جیمز نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی شوٹ روک لی۔دوسرے کوارٹر میں لوئس بوا مورٹے کے پاس کی بدولت ریاض نے بہترین گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی سبقت دلوادی۔رونالڈینو نے گول کرنے کی ایک بہترین کوشش کی تاہم ان کی کک گول پوسٹ سے چند انچ کے فاصلے پر رہی البتہ تیسرے کوارٹر میں رونالڈینیو کے پاس کی بدولت حسن بشیر نے ایک گول اور کرکے اپنی ٹیم کی برتری دگنی کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور رونالڈینو سیون یہ میچ 2-0 سے جیت گئی۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کیے۔میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبال نے کہا کہ ہم یہاں آ کر بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم دنیا کو یہ پیغام پہنچانے میں کامیاب رہیں گے کہ پاکستان ایک اچھا اور محفوظ ملک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی پاکستان عوام کی جانب سے کی گئی مہمان نوازی سے بہت زیادہ خوش ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر ملک میں فٹبال کے کھیل کو ترقی دینے اور مقامی فٹبالرز کی حوصہ افزائی کیلئے لیژر لیگ میں حصہ لینے کیلئے آئے کراچی اور لاہور میں دو نمائشی میچز کا انعقاد کیا گیا ،پاکستان میں لیژر لیگ میں حصہ لینے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ‘رونالڈینیو اینڈ فرینڈز’ کا نام دیا گی، جن میں مانچسٹریونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی رائن گگز، انگلینڈ کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز، ڈچ کھلاڑی جارج بوئٹنگ، فرانس کے سابق کھلاڑی رابرٹ پائرس اور نیکولس اینلکا اور پرتگال کے سابق اسٹار لوئس با مورٹے شامل تھے ، کراچی میں کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کے لیے مداحوں کی ایک بڑی تعداد میدان میں موجود تھی جس میں رونالڈینیو7 کی ٹیم نے ریان گگز کے خلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ریان گگز کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان میں فٹبال کی بہتری کیلئے ملک میں موجود فٹبال حکام کو انفرا اسٹرکچر پر توجہ دیتے مقامی کھلاڑیوں کیلئے بہترین تربیت یافتہ کوچز کا تقرر کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں انہوں پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی قابلیت کا مشاہدہ کیا جو اپنے کھیل میں بہتری کے خواہشمند نظر آئے۔پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے تاکہ اس ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا جا سکے۔ میں نے پاکستان کے نوجوان بچوں میں فٹبال کا حد سے زیادہ جنون دیکھا‘۔دوسرے میچ میں انجری کے سبب ریان گگز میچ میں حصہ نہیں لے سکے ،،،،
برازیل کے عظیم فٹبالر رونالڈینیوکی ٹیم نےسیریز 2-0 سے جیت لی رپورٹ ،،اصغر علی مبارک ،،
Asghar Ali Mubarak



