ایشین گیمزجکارتہ ؛ ارشد ندیم کا ایتھلیٹکس میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ ،باکسنگ میں باکسر نقیب اللہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے
جکارتہ انڈونیشیا ایشین گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت ملک کو ایونٹ میں تیسرا میڈل دلا دیا ھے ۔انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو کی کیٹیگری میں 80.75 میٹر کی تھرو پھینک کر کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا نے 88.06میٹر کی تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ چین کے لیو کیزن نے چاندی کا تمغہ جیتا۔پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں کانسی میڈل کے ساتھ ہی ایونٹ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد تین ہو گئی جہاں اس سے قبل کراٹے اور کبڈی میں بھی پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا لیکن اب تک پاکستان سونے یا چاندی کا کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔دوسری جانب باکسنگ کے مقابلوں میں پاکستانی باکسر نقیب اللہ ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ راؤنڈ آف 16 میں باکسنگ کی 56 کلو گرام کیٹیگری میں باکسر نقیب اللہ بھوٹان کے باکسر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے۔نقیب اللہ نے میچ میں 2-3 سے کامیابی حاصل کی اور ایونٹ میں ایک اور جیت انہیں میڈل کا حقدار بنا سکتی ہے۔
کوارٹر فائنل میں نقیب اللہ کے مدمقابل چاینی باکسر باکسیانگ زوسے ہوں گے۔ایشین گیمز میں چین 86گولڈ، 62 سلور اور 43 برانز سمیت 191میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ 43سونے کے تمغوں سمیت 136 میڈلز کے ساتھ دوسرے اور جمہوریہ کوریا 28سونے کے تمغوں سمیت 106میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
ایشین گیمزجکارتہ ؛ ارشد ندیم کا ایتھلیٹکس میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ ،باکسنگ میں باکسر نقیب اللہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ……رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے
Asghar Ali Mubarak


