ایشین گیمز؛ ٹریننگ کیمپ عید الفطر کے بعد 20 جون سے اسلام آباد، میں لگایا جاے گا،ایشین گیمز میں پاکستان کا 397 رکنی دستہ شریک ہوگا
رپورٹ :اصغر علی مبارک سے
اسلام آباد ؛ ایشین گیمز میں پاکستان کا 397 رکنی دستہ شریک ہوگا، 250 مرد، 48 اور 99 آفیشلز 36 ایونٹس کا حصہ بنیں گے۔ انڈونیشیا کے میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک شیڈول ایشین گیمز کیلیے قومی دستے کو حتمی شکل دینے کیلیے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کااھم اجلاس لاہور میں ہوا۔اجلاس میں ایشین گیمز میں شامل کھیلوں کی نیشنل فیڈریشنز نے اپنی تیاریوں اور قومی کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی جبکہ جن کھیلوں میں ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے کے امکانات ہے ان کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایونٹ میں شرکت کیلیے حکمت عملی مرتب کی گئی اور غور و فکر کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ قومی دستہ مجموعی طور پر 36 کھیلوں میں شریک ہوگا جن میں سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے غیر الحاق شدہ 8 کھیل بھی شامل ہیں۔آرچری، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، باسکٹ بال، باکسنگ، برج، ایکوسٹرین، فینسنگ، فٹبال،، گالف، جمناسٹکس، ہینڈ بال، ہاکی،، جوجٹسو، کبڈی،، کراٹے، کوراش، پیراگلائیڈنگ، پنکاک سلات، روئنگ، رگبی، سیلنگ، سیپاک ٹاکرا، شوٹنگ، سافٹ ٹینس،، سپورٹ کلائمبنگ، اسکواش،سوئمنگ، ٹیبل ٹینس،، تائیکوانڈو، ٹینس،، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، ووشو کے ایونٹس میں قومی پلیئرز شریک ہوں گے۔قومی دستہ مجموعی طور پر 397 ایتھلیٹس اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا، 250 مرد کھلاڑی، 48 خواتین پلیئرز جبکہ99 آفیشلز شامل ہوں گے۔ مینز پلیئرز میں سی181 کو پاکستان اسپورٹس بورڈ اسپانسر کرے گا جبکہ 69ذاتی اخراجات پر شرکت کریں گے، خواتین کھلاڑیوں میں 34 پی ایس بی اسپانسرڈ ہوں گی جبکہ 14 ذاتی خرچے پر جائیں گی، اسی طرح 85 آفیشلز پی ایس بی جبکہ 14 سیلف اسپانسرڈ ہوں گے۔ایشین گیمز کیلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اسپانسرڈ کھلاڑیوں کے ٹریننگ کے کیمپ عید الفطر کے بعد 20 جون سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سینٹرز میں لگائے جائیں گے۔واضح رھے کہ گزشتہ ماہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ناکافی فنڈز کی وجہ سے ایشین گیمز کی تیاری کےلئے ریسلنگ، کراٹے اور جوڈو کے کیمپ بند کر دئیے۔ ایشین گیمز رواں برس اگست میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونگے۔



