آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انٹرنیشنل فٹبالرز کے اعزاز میں استقبالیہ ،پاکستان امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،آرمی چیف
اسلام آباد ؛
رپورٹ ،،،،اصغر علی مبارک سیے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پاکستان آنے والے انٹرنیشنل فٹبالرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ چیف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے میں اسٹار فٹبالر رونالڈینو کے ہمراہ تمام مہمان فٹبالرز نے شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی فٹبالز کے دورہ پاکستان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی بالخصوص نوجوان فٹبالرز عالمی فٹبالرز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل امن کو فروغ دیتے ہیں اور پاکستان امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے بھی میزبانی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جہاں آکر لطف اندوز ہورہے ہیں۔برازیل کے رونالڈینو اور رائن گگز سمیت 7 انٹرنیشنل فٹبالرز پاکستان پہنچ چکے ہیں اور وہ دو نمائشی میچوں میں شائقین کو محظوظ کریں گے جن میں سے ایک میچ کراچی اور دوسر ا لاہور میں ہوگا۔