آسٹریلوی ہائی dr shahdr shahکمشنر ڈاکٹر جوفری شآ کی عید الفطر پر پاکستانیوں کو مبارکبادکا پیغام ؛بچوں کو عید کے تحائف ۔۔
(رپورٹ :اصغر علی مبارک سے )اسلام آباد میں تعینات
آسٹریلوی ہائی کمشنر عزت مآب ڈاکٹر جوفری شآ نے پاکستانیوں کو عید الفطر پر مبارکباد کا پیغام بھجوایا آسٹریلوی ھائی کمشنر اور ان کی بیوی مادام گینور نے عید سے ایکُ رات قبل ایس او ایس چلڈرن ویلیج کے بچوں کو عید کے تحائف بھی بھیجے۔ عیدالفطر کے موقع پہ ایک خصوصی پیغام میں انھوں نے کہا:”میں پاکستان ، آسٹریلیا اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو اپنی نیک خواہشات بھیجتا ہوں جو عیدالفطر کا منا رہے ہیں۔
آج اس مقدس تہوار کو مناتے ہوئے ، آئیے ہم ان لوگوں کو یاد رکھیں جو کراچی میں المناک طیارے کے حادثے اور کروناوائرس کے وبائی امراض میں اپنی زندگی کھو چکے ہیں ۔
رمضان اور عید کے دوران ، ہمیں بہت سی اسلامی اقدار دیکھنے کو ملتی ہیں جو ہم سب کو متحد کرتی ہیں: جیسے کے رواداری ، اتحاد ، اور دوسروں کے لئے ہمدردی اور خدمت کا جذبہ ۔ یہ وہی خوبیاں ہیں جس کا پیغام اور تائید ، پیغمبر اسلام (ص) نے کی اور جو اس مشکل وقت میں ہم سب کی رہنمائی کرسکتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آسٹریلیا میں دوسرا بڑا مذہب ہے ، اور 60،000 سے زیادہ پاکستانی آسٹریلوی شہری آسٹریلیا کی مسلم آبادی کا سب سے بڑا حصہ ہیں ۔
یہ پاکستانی آسٹریلیا کو ایک کامیاب ، متحرک اور کثیر الثقافتی معاشرہ بنانے میں ایک اہمُ کردار ادا کرتے ہیں۔آسٹریلیا اور پاکستان کے عوام سے عوام کے روابط مزید گہرے اور مظبوط ہوتے جارہے ہیں۔ ہماری دولت مشترکہ کی وراثت ، امن و سلامتی کیلئے ہماری مشترکہ جدوجہد ، ہمارےمستقل تجارتی تعلقات ، تعلیم کے شعبے میں ہمارہ تعاون اور کرکٹ اور کھیل سے ہماری مشترکہ محبت ۔ یہ وہ روابط ہیں جو ہمارے دونوں ممالک کے مابین 70 سال سے زائد دوستی کی بنیاد ہیں۔میرے اہل خانہ اور آسٹریلوی ہائی کمیشن کی طرف سے ،میری بیوی مادام گینور اور میں آپ سب کو ایک بھرپور اور پُر امن عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔