Rawalpindi High Court Bar Election Result, Saeed Yousuf Khan President; Qasim Mahmood Malik Secretary General elected
Rawalpindi (Asghar Ali Mubarak)… .راولپنڈی ہائی کورٹ بار الیکشن کا نتیجہ، سعید یوسف خان صدر ;قاسم محمود ملک سیکرٹری جنرل منتخب
راولپنڈی (اصغر علی مبارک ).

Rawalpindi High Court Bar Election Result, Saeed Yousuf Khan President; Qasim Mahmood Malik Secretary General elected
Rawalpindi (Asghar Ali Mubarak)….
High Court Bar Rawalpindi election result, Saeed Yousuf Khan was elected President with 1520 votes while Qasim Mahmood Malik was elected Secretary General with 887 votes. According to the details released by the Chairman Election Board High Court Bar Association Rawalpindi, other winners include Senior Vice President Shazia Yousuf Raja with 1351 votes, Vice President Naila Firdous Kayani with 1274 votes, Joint Secretary Sheikh Fahad Fayyaz with 1211 votes. Earlier, Haroon Ayaz Malik, Asim Masood, Asad Rafique, Kamran Haider Chaudhry, Abdul Samad Abbasi and Nader Majeed were elected unopposed on the posts of Additional Secretary for Women, Library Secretary and 6 seats of the Executive Body for the High Court Bar Rawalpindi elections for 2026-27. Three candidates, Saeed Yousaf Khan, Faisal Butt and Aftab Alam, contested for the post of President. Saima Shaji and Shazia Yousaf were in the fray for Senior Vice President, Naila Firdous and Saqib Kayani for Vice President, Qasim Mahmood, Saleh Muhammad and Misbah Aziz Kayani for Secretary General, and Fahad Fayyaz and Shahzad were in the fray for Joint Secretary. Lawyers from eight districts and 12 tehsils cast their votes in the Rawalpindi High Court Bar elections. The 17-member Election Board for the elections was chaired by Mujeeb-ur-Rehman Kayani. The advocate members included Senior Member Raja Nasir Mahmood, Malik Sajid Awan, Rab Nawaz Hayat Bilal, Chaudhry Qasim, Imran Khan, Sarkar Abbas and others.

راولپنڈی ہائی کورٹ بار الیکشن کا نتیجہ، سعید یوسف خان صدر ;قاسم محمود ملک سیکرٹری جنرل منتخب
راولپنڈی (اصغر علی مبارک )….راولپنڈی ہائی کورٹ بار الیکشن کا نتیجہ، سعید یوسف خان صدر ;قاسم محمود ملک سیکرٹری جنرل منتخب
راولپنڈی (اصغر علی مبارک )….
ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے الیکشن کا نتیجہ، سعید یوسف خان 1520 ووٹ لے کر صدر جب کہ قاسم محمود ملک 887 ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے چیئرمین الیکشن بورڈ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دیگر جیتنے والوں میں سینئر نائب صدر شازیہ یوسف راجہ 1351 ووٹ نائب صدر نائلہ فردوس کیانی 1274 ووٹ جوائنٹ سیکرٹری شیخ فہد فیاض 1211 ووٹ شامل ہیں,اس سے پہلے ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات برائے 2026-27کے لئےایڈیشنل سیکرٹری فار ویمن ، لائبریری سیکرٹری اور ایگزیکٹو باڈی کی 6 نشستوں پر ہارون ایاز ملک، عاصم مسعود، اسد رفیق، کامران حیدر چوہدری، عبد الصمد عباسی اور نادر مجید بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔ صدارت کیلئے تین امیدوار سعید یوسف خان، فیصل بٹ اور آفتاب عالم میں مقابلہ ہوا۔سینئر نائب صدر کیلئے صائمہ شجی اور شازیہ یوسف،نائب صدر کیلئے نائلہ فردوس،ثاقب کیانی، سیکرٹری جنرل کیلئے قاسم محمود ،صالح محمد اور مصباح عزیز کیانی،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے فہد فیاض اور شہزاد میں مقابلہ ہوا۔ ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات میں آٹھ اضلاع اور12 تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے وکلاء نےووٹ ڈالے۔انتخابات کیلئے17رکنی الیکشن بورڈ کے چیئر مین مجیب الرحمان کیانی ایڈووکیٹ ممبران میں سینئر ممبر راجہ ناصر محمود،ملک ساجد اعوا ن ،ربنواز حیات بلال،چوہدری قاسم،عمران خان،سرکار عباس اور دیگر شامل تھےسعید یوسف خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان آپ راولپنڈی صدر کے قریب ایک گاؤں آ دڑہ میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم راولپنڈی کے سکول طارق آباد سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد گارڈن کالج راولپنڈی سے گریجویشن کیا آپ نے مسلم لاء کالج راولپنڈی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد راولپنڈی / اسلام آباد میں وکالت کا آغاز کیا آپ کے والد محترم مرحوم محمد یوسف خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نامور وکیل تھے آپ نے والد کی لگیسی کو آگے بڑھایا اور وکالت میں اپنا لوہا منوایا آپ کا شمار ملک کے نامور وکلاء میں ہوتا ہے آپ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ان سپریم کورٹ رہے جبکہ بار کی سیاست میں بھی ہمیشہ سرگرم رہے اور اپنا نام پیدا کیا آپ نے بار کی سیاست میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، آپ سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار راولپنڈی منتخب ہوئے اور وکلاء کمیونٹی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ،اپ ایک نڈر ،بہادر اور بے باک شخصیت کے حامل ہیں آپ نے عدلیہ بحالی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے اس تحریک کو دیگر وکلاء رہنماؤں کے ہمراہ لیڈ کرتے رہے، آ پ نڈر اور بے باک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک درویش صفت انسان بھی ہیں راقم کو بھی آپ کا شاگرد ہونے کا اعزاز حاصل آ پ وکلاء کمیونٹی کے مسائل کے حل لیے ہمیشہ پیش پیش ہوتے ہیں اس مرتبہ آپ نے سال 2024 -25 کے لیے ہائی کورٹ بار کے صدر کے امیدوار کے طور پر الیکشن میں ا ترنے کا فیصلہ کیا ہے آپ کے اس فیصلے کو وکلاء کمیونٹی بے حد سراہا ہے اور آپ کو بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا ہے ۔میری دعا ہے کہ اللہ پاک آ پ کو اس مشن میں کامیاب فرمائے تاکہ ایک بار پھر آپ وکلاء کمیونٹی کی بھلائی اور عدلیہ کی آزادی اور آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں