Prime Minister of Pakistan Muhammad Nawaz Sharif urges Ministries to adopt Urdu as official language urges Ministries to adopt Urdu as official language
تمام سرکاری اداروں کو اردو کے بطور سرکاری زبان استعمال کرنے کے فوری اقدامات کرنے چاہئیں.وزیراعظم محمد نواز شریف
اسلام آباد: اصغر علی مبارک سے
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کو اردو کے بطور سرکاری زبان استعمال کرنے کے فوری اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ یہ ایک آئینی تقاضا ہے جس میں پہلے ہی بڑی تاخیر ہو چکی ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کوپھر سے ان دس نکات کی طرف توجہ دلائی جائے جو پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزارتوں، ڈویژنز اور سرکاری محکموں میں اردو کی ترویج کے لئے کئے گئے اقدامات کی جامع رپورٹ انہیں پیش کی جائے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ قومی تاریخ اور نامور شخصیات پر مشتمل کتب کی اشاعت کا اہتمام کیا جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل اپنی تاریخ و ثقافت سے آگاہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ شاعروں، ادیبوں ، فنکاروں اور دانشوروں کے مسائل کے حل اور حکومت کی طرف سے ان کی ممکنہ سرپرستی اور مدد کا جامع منصوبہ بھی بنایا جائے کیونکہ یہی لوگ ہماری حقیقی میراث ہیں جن کی قدر افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو اپنے ڈویژن کے تحت چلنے والے مختلف اداروں کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے مسرت کا اظہار کیا کہ ملک کے علمی و ادبی ادارے پھر سے متحرک ہو رہے ہیں۔
Prime Minister of Pakistan Muhammad Nawaz Sharif urges Ministries to adopt Urdu as official language
By.Asghar Ali Mubarak
Islamabad .Prime Minister of Pakistan Muhammad Nawaz Sharif Friday asked all Ministries, Divisions and government organizations for immediate measures for the use of Urdu as official language, as it were a Constitutional requirement. Talking to Advisor on National History and Literary Heritage Irfan Siddiqui, who called on him here at the PM House, the Prime Minister said all government departments need to focus on the ten points already given in this regard.He also asked that a report be submitted to him to show progress made for use of Urdu as the official language.



