GOVERNOR PUNJAB MET CHINESE MEDIA DELEGATION

A 5-Member Chinese Media Delegation called on Governor Punjab Ch. Muhammad Sarwar at Governor House, Lahore. (26.09.2014).گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان محبت،احترام اور دوستی کا رشتہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔پاکستانی عوام بالخصوص تمام سیاسی جماعتیں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط دیکھنا چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں چائنیز میڈیا کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور اتحاد کے حوالے سے بہترین مثال کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت صحت، تعلیم بالخصوص توانائی کے سیکٹر میں چین کی خدمات درکار ہیں اور ان کے ماہرانہ مشورے سے ہم استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ بجلی کے شعبے میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہماری معیشت متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ چین کے تعاون سے ہم اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ گورنر نے کہا کہ تجارتی شعبے میں پاکستان اور چائنہ کے درمیان تعلقات بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چینی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں بھر پور سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔

گورنر پنجاب کہا کہ پاکستان کو اس وقت دہشت گردی جیسے گمبیر مسائل کا سامنا ہے جس کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کارو ں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔

اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ چین، چائنہ سلک روٹ اکنامک بیلٹ کے حوالے سے ایک بہت بڑے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس سے خطے کے ملکوں جس میں پاکستان بھی شامل ہے کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس منصوبے سے تجارتی شعبے میں بھر پور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

لاہور،26ستمبر2014 ء

sarwar pix