Field Marshal Syed Asim Munir interacted with Ulema of Ahl-e-Tasheeh community at Rawalpindi,
Incidents in other countries; Violence not tolerated in Pakistan: Field Marshal Asim Munir….فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی راولپنڈی میں اہل تشیع برادری کے علمائے کرام سے گفتگو،
دوسرے ممالک میں واقعات؛ پاکستان میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر


(Asghar Ali Mubarak)….The Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF, interacted with Ulema of Ahl-e-Tasheeh community at Rawalpindi where matters of national security and role of Ulema in societal harmony came under discussion.
According to the Public Relations Department of the Pakistan Army, ISPR, Field Marshal underscored vital role of Ulema in promoting unity, tolerance and national cohesion, particularly in countering misinformation, sectarian narratives and externally sponsored destabilization efforts.

Referring to Operation Ghazab lil Haq, he emphasised that Pakistan will not tolerate use of Afghan soil for conduct of terrorism against our people, and reiterated the resolve to eliminate terrorists and their infrastructure operating against Pakistan wherever they may be, through precise, intelligence-based operations. He emphasized that Afghan Taliban must prevent use of Afghan soil for terrorism against Pakistan.

The Field Marshal highlighted to the participants, Pakistan’s efforts and pro-active diplomacy in seeking regional de-escalation. He emphasised the critical role of Ulema to strengthen unity and counter extremism, reiterating that religious sentiments must not be exploited to incite violence in the country. Violence in Pakistan, on the basis of incidents occurring in another country, will not be tolerated.

The participating Ulema expressed their desire for peace, stability, and condemned violence in the name of religion in strongest terms. They expressed wholehearted support to law enforcement agencies in bringing about peace and stability in the country.دوسرے ملک میں واقعات; پاکستان میں تشدد برداشت نہیں : فیلڈ مارشل عاصم منیر….
(اصغر علی مبارک)…..
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے راولپنڈی میں اہلِ تشیع علماء کرام سے اہم ملاقات میں اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ملک میں مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ علماء کا کردار قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور انتہاپسندی کے خاتمے میں نہایت اہم ہے۔
ملاقات کے دوران قومی سلامتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سماجی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علماء کرام نے مذہب کے نام پر ہونے والے ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علماء معاشرے میں ہم آہنگی اور اعتدال پسندی کو فروغ دینے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے غلط معلومات، فرقہ وارانہ بیانیوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی تخریبی سرگرمیوں کے تدارک کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ افغان طالبان پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورکس جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
فیلڈ مارشل نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی جذبات کو ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کا کردار قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور انتہاپسندی کے خاتمے میں نہایت اہم ہے۔