پی ایس ایل; راولپنڈی ان , ملتان آوٹ, ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت
…. (اصغر علی مبارک)…..PSL; Rawalpindi In, Multan Out, Multan Sultans sold for Rs 2.45 billion

…. (Asghar Ali Mubarak)…..
PSL franchise Multan sold for Rs 2.45 billion, renamed Rawalpindi Pakistan Super League (PSL) franchise Multan was bought by Wali Tech for a historic sum of Rs 2.45 billion.
Chairman Pakistan Cricket Board (PCB) Mohsin Naqvi started the bidding process for Multan Sultans, 5 bidders participated in the bidding process while the base price for the Multan team auction was set at Rs 182 crore.
At the start of the bidding, CD Ventures bid Rs 215 crore and then increased it to Rs 226, after which Wali Tech won the highest bid of the Multan Sultans auction by placing Rs 245 crore.

According to the PCB, a total of 6 proposals were received within the stipulated time, after which 5 bidders were declared technically qualified and participated in the auction.

This process of selling the Multan team has set a new record in the PSL market, as the price of Rs 2.45 billion made it the most expensive franchise.

With the purchase of the franchise, the Wali Technologies Group announced that the team would be named Rawalpindi.

It should be noted that the former owner of Multan Sultans, Ali Tareen, had refused to renew the 10-year ownership agreement, after which the PCB announced the auction of the franchise. However, after the success of the auction of 2 new PSL teams, the Cricket Board decided to auction Multan Sultans as well.

PSL 11 will include 8 teams, including teams from Hyderabad and Sialkot, which will enter the field for the first time, which were recently auctioned.
پی ایس ایل فرنچائز ملتان 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت، نام راولپنڈی رکھ دیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان 2 ارب 45 کروڑ کی تاریخ رقم میں ولی ٹیک نے خرید لی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ملتان سلطانز کی بولی کے عمل کا آغاز کیا، بولی کے عمل میں 5 بڈرز شریک ہوئے جبکہ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کےلیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
بولی کے آغاز پر سی ڈی وینچرز نے 215 کروڑ روپے کی بولی لگائی اور پھر بڑھاتے ہوئے 226 تک پہنچی، اس کے بعد ولی ٹیک نے ملتان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگا کر کامیابی حاصل کرلی۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔

ملتان کی ٹیم کی فروخت کے اس عمل نے پی ایس ایل کی مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، کیونکہ 2 ارب 45 کروڑ روپے کی قیمت نے اسے سب سے مہنگی فرنچائز بنا دیا۔

ولی ٹیکنالوجیز گروپ نے فرنچائز کی خریداری کے ساتھ ہی ٹیم کا نام راولپنڈی رکھنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا، تاہم پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کی کامیابی کے بعد کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی، جن میں ایک حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں پہلی بار میدان میں اتریں گی، جن کی حال ہی میں نیلامی کی گئی

پی ایس ایل کی فرنچائز ملطان سلطانز کی نیلامی کی تقریب کے بعد پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھر آئے مہمان کو عزت دینی چاہیے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی ہے اور وہ انصاف اور کھیل کے تقاضوں کے مطابق فیصلوں کے حق میں ہے، پاکستان کرکٹ میں شفافیت اور برابری کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے خلاف میچ کے بائیکات کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی اور آئی سی سی وفد کے درمیان گزشتہ روز میٹنگ ہوئی تھی جس میں پاکستان نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والئی زیادتی کے ازالے پر روز دیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی ٹیکنالوجی کو مبارکباد دیتے ہیں، نجم سیٹھی کا شکریہ انہوں نے ملتان سلطانز بنائی، تمام بڈرز کو مبارک باد دیتا ہوں، آپ سب کا بہت شکریہ۔

محسن نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ ٹیم کی قیمت ایک ارب بھی نہیں جائے گی، وہ دیکھ سکتے ہیں، جب محنت ہوتی ہے تو اس کا رزلٹ اچھا نکلتا ہے۔