
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جب کہ قومی ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکورکیے تاہم سری لنکن ٹیم نے 169 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جب کہ قومی ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکورکیے تاہم سری لنکن ٹیم نے 169 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے اننگز کا کیا تاہم فخر زمان 12 رنز بنا کر ایشان ملنگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ اسی اوور میں معاذ صداقت بھی بغیر رنز بنائے ایشان ملنگا کا شکار بن گئے۔
پاکستان کا اسکور 67 رنز تک پہنچا تو حسن نواز بھی صرف 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے کچھ ہی دیر بعد 72 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو چوتھا نقصان بھی اٹھانا پڑا اور خواجہ نافع 3 رنز بنا کر داسن شانکا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ 86 رنز محمد عمران رندھاوا بھی 6 رنز بناکر چلتے بنے۔
ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا تو دوسری طرف کپتان صاحبزادہ فرحان کریز پر ڈٹے رہے اور پاکستان کی 86 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہونے کے باوجود ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی۔ پاکستان کا اسکور 106 تک پہنچا تو عبدالصمد بھی صاحبزادہ فرحان کا ساتھ چھوڑ گئے اور وہ صرف 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد عرفات مہناس نے صاحبزادہ فرحان کے ساتھ مل کر 7 ویں وکٹ کے لیے 66 رنز جوڑے اور ٹیم کا اسکور 168 تک پہنچایا۔
کپتان صاحبزادہ فرحان 47 گیندوں پر 76 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے، انہوں نے 3 چھکے اور 7 چوکے بھی لگائے اور میچ کی سیکنڈ لاسٹ بال پر ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے دوسرے نمایاں بلے باز عرفات منہاس رہے، جنہوں نے 20 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جب کہ رضااللہ جو اننگز کی آخری گیند پر آئے تھے ایک زوردار شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں کلین بولڈ ہوئے۔
اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا۔
سری لنکا کی جانب داسن شناکا نے 21 رنز دے کر 3 اور نووان تھشارا اور ایشان مالنگا نے 38،38 رنز کے عوض 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ وجے کانتھ ویاسکانتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی بیٹنگ
سری لنکا کی جانب سے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہیرو اُدارا اور سِنیتھ جے وردھنے اننگز کا آغاز کرنے آئے تاہم 15 کے مجموعی اسکور پر لاہیرو ادارا ایک رنز بنا کر محمد عمران کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد سِنیتھ جے وردھنے اور کپتان کوشل مینڈس نے دوسری وکٹ کے لیے 59 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کا اسکور 74 رنز تک پہنچایا تو سِنیتھ جے وردھنے 38 رنز بناکر عرفات منہاس کی گیند پر رضا اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد کوشل مینڈس اور کمیندو مینڈس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف کے تعاقب میں اہم کردار ادا کیا، کوشل مینڈس نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 87 رنز بنائے جب کہ کمیندو مینڈس بھی 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
یوں سری لنکا نے 169 رنز کا ہدف 17.1 اوورز 17 گیندیں قبل ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تاہم 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام رہی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور عرفات منہاس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
میچ کا ٹاس
؎
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، پاکستان کی قیادت صاحبزادہ فرحان کررہے ہیں جب کہ سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوشل مینڈس کے پاس ہے تاہم میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کی تھی مشکل نہیں ہوگی، تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں، سب اچھا کھیل رہے ہیں۔
سری لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے آج کا میچ جیتیں، پچھلے دونوں میچوں میں پاور پلے میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے، کوشش ہوگی خود ذمہ داری لوں اور اچھا پرفارم کروں۔
آخری ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب، نسیم شاہ، ابرار احمد اور شاداب خان کی جگہ عرفات منہاس، عبدالصمد، سفیان مقیم اور رضا اللہ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ
پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، عبدالصمد، خواجہ نافع، عرفات منہاس، محمد عمران، رضا اللہ، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
سری لنکا کا اسکواڈ
سری لنکن ٹیم میں کوشل مینڈس(کپتان)، لہیرو اودارا، سِنیتھ جے وردھنے، کمیندو مینڈس، سہان آراچیگے، داسن شناکا، چامیندو وکرما سنگھے، وجے کانتھ ویاسکانتھ، ایشان ملنگا، بنورا فرنینڈو اورنووان تھشارا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں 82 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی تھی۔




