وزارت خارجہ پاکستان; ترجمان طاہر اندرابی کی الوداعی تقریب , ظہرانہ,نئے ترجمان سجاد حیدر کا تعارف
اسلام آباد: وزارت خارجہ پاکستان(MoFA) میں آفس آف دی اسپوکس پرسن کی جانب سے ایک پروقار تقریب اور الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی سفیر طاہر حسین اندرابی نے کی۔
یہ تقریب وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے فوراً بعد منعقد کی گئی، جس کا بنیادی مقصد نومنتخب ترجمان دفتر خارجہ عزت مآب سفیر سجاد حیدر کا باضابطہ تعارف کروانا تھا۔اس اعلیٰ سطحی تقریب میں ڈپلومیٹک کارسپانڈنٹس فورم پاکستان (DCFP) کی مرکزی قیادت نے شرکت کی، جس میں بانی صدر اصغر علی مبارک، سیکرٹری پرویز مغل، سید مجتبیٰ رضوان، نسیم الغنی، نیئر علی، عبدالرزاق بھٹی، باقر سجاد سید اور دیگر سینئر سفارتی صحافی شامل تھے۔
بریفنگ کے بعد منعقدہ اس نشست کے دوران، فورم کے عہدیداران نے نئے ترجمان سفیر سجاد حیدر کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ایف پی کے بانی صدر اصغر علی مبارک نے پاکستان کے کہنہ مشق سفارتی کور کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ “عالمی سطح پر پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابیوں کے پیچھے دفتر خارجہ کے تجربہ کار اور انتھک محنت کرنے والے افسران کی مہارت اور محنت کا ہاتھ ہے۔
“اصغر علی مبارک نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی خارجہ پالیسی نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کاوشیں کی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اسلام آباد ٹاکس، معاہدہ مکہ، اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی فعال قیادت جیسے اہم سنگِ میل ملک کی کامیاب ترین سفارت کاری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے نئے ترجمان سفیر سجاد حیدر کو قومی مفادات کے تحفظ اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کے بھرپور اور مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔
سبکدوش ہونے والے ترجمان سفیر طاہر حسین اندرابی نے اپنے الوداعی خطاب میں پاکستانی سفارتی نامہ نگاروں کے پیشہ ورانہ کردار اور ذمہ دارانہ صحافت کو سراہا۔
امریکہ میں ہونے والی ایک حالیہ بین الاقوامی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر طاہر اندرابی نے بتایا کہ عالمی سطح کے سینئر سفارت کاروں نے پاکستان کی امن کوششوں کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مبصرین کے مطابق “پاکستان نے عالمی امن کے قیام اور خطے میں استحکام کے لیے جو عملی اور کلیدی اقدامات کیے ہیں، وہ بعض اوقات اقوام متحدہ (UN) بھی تنہا کرنے میں لاچار رہی ہے۔
“تقریب کے اختتام پر، دونوں ترجمانانِ دفتر خارجہ (سفیر طاہر حسین اندرابی اور سفیر سجاد حیدر) نے وزارت خارجہ کے بیٹ رپورٹرز، سینئر سفارتی صحافیوں اور ٹی وی اینکرز کے ہمراہ ایک یادگار گروپ فوٹو بنوایا تاکہ اس اہم ادارہ جاتی منتقلی کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا جا سکے۔











فوٹو کیپشن: اسلام آباد:
وزارت خارجہ کے سبکدوش ہونے والے ترجمان دفتر خارجہ پاکستان عزت مآب جناب طاہر حسین اندرابی کی اقوام متحدہ میں تعیناتی اور دفتر خارجہ کے نئے ترجمان سجاد حیدر کے ہمراہ ڈپلومیٹک کارسپانڈنٹس فورم پاکستان کے صدر اصغر علی مبارک، سیکرٹری پرویز مغل ،سید مجتبی رضوان، نسیم الغنی،نیئر علی، عبدالرزاق بھٹی، اور دیگر کا گروپ فوٹو




