‎فیجیٹل گیمز 2026: اسلام آباد کوالیفائنگ راؤنڈ کی نئی تاریخوں کا اعلان
‎فیجیٹل فٹبال کے مقابلے 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو گلبرگ گرین، اسلام آباد میں منعقد ہوں گے
‎اسلام آباد: فیجیٹل گیمز 2026 کے اسلام آباد کوالیفائنگ راؤنڈ کی تاریخوں میں رد و بدل کر دیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق فیجیٹل فٹبال کے مقابلے 31 اکتوبر سے یکم نومبر 2026 تک گلبرگ گرین، اسلام آباد میں منعقد ہوں گے، جس میں دارالحکومت کی ٹاپ 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
‎اسلام آباد کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی چار بہترین ٹیمیں فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ فیجیٹل گیمز 2026 کا فائنل راؤنڈ لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
‎فیجیٹل گیمز نوجوان کھلاڑیوں کو ڈیجیٹل گیمنگ اور روایتی کھیلوں کے امتزاج کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا منفرد پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں۔ اس ایونٹ کا مقصد پاکستان میں فیجیٹل کھیلوں کو فروغ دینا، نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔فیجیٹل گیمز 2026 کے دوسرے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 26 ستمبر سے ہوا ہے، جس کے کوالیفائنگ راؤنڈز ملک کے چار بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد میں منعقد کیے جارہے ہیں ۔ مقابلے کا آغاز لاہور سے ہوا جہاں فیجیٹل فٹ سال کے مقابلے 26 اور 27 ستمبر کو جبکہ فیجیٹل باسکٹ بال کے مقابلے 3 اور 4 اکتوبر, کراچی میں فیجیٹل فٹ سال اور باسکٹ بال کے مقابلے 5 سے 8 اکتوبر تک کھیلے گئے۔ اس کے بعد فیصل آباد میں دونوں کھیلوں کے مقابلے 8 سے 11 اکتوبر تک ہوئے، جبکہ اسلام آباد میں یہ مقابلے 31 اکتوبر اور یکم نومبر تک منعقد ہوں گے۔کوالیفائنگ مرحلے کے تحت ہر شہر سے چار چار ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی، جس کے نتیجے میں فیجیٹل فٹ سال اور فیجیٹل باسکٹ بال دونوں کے فائنل راؤنڈز میں 16، 16 ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔ایونٹ کے فائنل راؤنڈز لاہور میں کھیلے جائیں گے، جن میں فیجیٹل فٹ سال کا فائنل راؤنڈ 21 اور 22 نومبر کو جبکہ فیجیٹل باسکٹ بال کا فائنل راؤنڈ 28 اور 29 نومبر کو ہوگا۔
‎بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا سنہری موقع
‎فیجیٹل گیمز 2026 کے فائنل راؤنڈ میں فیجیٹل فٹبال کی فاتح ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے فیجیٹل کنٹینڈرز (Phygital Contenders) مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ملے گا، جہاں کوالیفائی کرنے کی صورت میں یہ ٹیم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔