شاعرہ ناہید اقرا رکی کتاب ’میرا عنوان تم ہو‘‘مروہ پبلشرز سے شائع ہوگئی Poetess Naheed Iqrar’s book published by Mavra Publishers..
شاعرہ ناہید اقرا رکی کتاب ’میرا عنوان تم ہو‘‘مروہ پبلشرز سے شائع ہوگئی
اسلام آباد؛ ( رپورٹ؛ اصغر علی مبارک)
شاعرہ ناہید اقرا ر کی شاعری کی کتاب ’میرا عنوان تم ہو‘‘مروہ پبلشرز لاہورسے شائع ہوگئی ہے۔ پاکستان کے مشہور ادبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی شاعرہ ناہید اقرا ر گزشتہ 40 سالوں سے شاعری کر رہی ہیں اور 80 کی دہائی کے اوائل میں اپنے کالج میگزین کی ایڈیٹر تھیں۔ وہ ریڈیو پاکستان کی مقبول آواز ہیں اور انہیں ریڈیو پاکستان لاہور اسٹیشن سے بہترین آواز کا درجہ دیا گیا
پیشے کے لحاظ سے براڈ کاسٹر، ناہید اقرا ر نے گورنمنٹ کالج لاہور جسے اب جی سی یو کہا جاتا ہے اس سے اردو ادب اور فلسفہ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ۔ مشہور شاعر شعیب بن عزیز نے کتاب میں اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نامور مصنفہ. شاعرہ ناہید اقرار زندگی کے تجربات کو عورت کے طور پر نہیں بلکہ ایک انسان کے طور پر بیان کرتی ہیں جنہیں اگر تاریخ کے دیانت دار اور صحیح رخ پر قائم رہنا ہے تو اسے مراحل، تبدیلیوں اور زندگی کے نشیب و فراز سے گزرنا پڑتا ہے۔ مشہور شاعر شعیب بن عزیز نے لکھا ہے کہ آغا اقرار اور ناہید اقرار دو بےقرار روحیں ہیں جن پر ہمہ وقت کچھ نہ کرنے کی دھن سوارہتی ہےناہید اقرار کا یہ مجموعہ کئی عشروں پر محیط انکی شاعروں کا ہے۔ انکی شاعری میں جذبے کی شدت اور احساس کی حد دونوں موجود ہیں لیکن یہ شاعری روائتی شاعری کے برعکس عورت کا پیکر سامنے لاتی ہے جو پرعزم ہونے کے ساتھ ساتھ تیزی سے بدلتے ہوئے عصری پس منظر میں اپنے اور مقام سے بخوبی آگاہ ہے۔ نئی کتاب ’’میرا عنوان تم ہو‘‘ مروہ پبلشرز لاہور کے پبلشر، شاعر، مصنف خالد شریف نےشائع کی ہے ۔ ناہید اقرار کے شوہر آغا اقرار ہارون بھی مصنف ہیں۔
کیپشن فوٹو؛
مصنفہ ناہید اقرار مروہ پبلشرز لاہور کے پبلشر، شاعر، مصنف خالد شریف سے اپنی نئی کتاب ’’میرا عنوان تم ہو‘‘ وصول کر رہی ہے۔


Poetess Naheed Iqrar’s book published by Marwah Publishers
Islamabad; ( Report; Asghar Ali Mubarak)The book of poetry of Naheed Iqrar has been published by Mavra Publishers Lahore.
Hailing a famous literary family of Pakistan Naheed Iqrar has been writing poetry for the last 40 years and had been editor of her college magazine in early 80s. She is popular voice of Radio Pakistan and has been awarded Outstanding Voice status from Radio Pakistan Lahore station. By profession a Radio broadcaster, Naheed did her master degrees in Urdu literature and Philosophy from Government College Lahore (now known as GCU). According to famous poet Shoaib Bin Aziz, Naheed explains life experiences not as a woman rather as a human who has to go through phases, changes and had to face brunt of life if wants to stay on honest and right side of the history. Her book is available at Marva publishers Lahore.Naheed Iqrar’s husband Agha Iqrar Haroon is also author of a book titled ‘How Does Superclass Rules the Nations”A Case Study from Pakistan”.
Caption photo;
Poetess Naheed Iqrar receiving her new book “Mera Anvaan Tum Hou” from Publisher, Poet, Writer Khalid Sharif, at Marwa Publishers Lahore.







