سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشنز کا میڈیا پر سپورٹس بورڈ میں داخلے پر پابندی کے خلاف ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس اختر نواز گھنجیرا کی برطرفی کا مطالبہ

اسلام آباد( اصغر علی مبارک /سپورٹس رپورٹرسے )راولپنڈی اسلام آبادکی تمام سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشنز نےسپورٹس دشمن پالیسی اپناننےاور میڈیا پر سپورٹس بورڈ میں داخلے پر پابندی کے خلاف ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس اختر نواز گھنجیرا کو ڈی جی اسپورٹس بورڈز کی پوسٹ سے فوری طور پے برطرف کر کے کسی ایماندار کھیلوں کی شخصیت کو تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے نیب ،ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے…رسجا جنرل کونسل کا غیر معمولی اجلاس میڈیا سینٹر،پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے سے روکنے پرسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشنزنے ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس اختر نواز گھنجیرا کی طرف سے اوچھے ہتھکنڈ ے اپناننے پر شد ید رد عمل کا اظھار کر تے ہوے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشنزراولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رسجا)،فیڈرل سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(فسجا) ،اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (اسجا )، ساؤتھ ایشین سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سسجا )کے راہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اطلا عات پرویز رشید سے معاملے پر فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوےڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس اختر نواز گھنجیراکی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے بانی صدر ساؤتھ ایشین سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سسجا اصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشین سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سسجا ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس اختر نواز گھنجیرا کو ڈی جی اسپورٹس بورڈز کی پوسٹ سے فوری طور پے برطرف کر کے کسی ایماندار کھیلوں کی شخصیت کو تعینات کرنے کا مطالبہ کی مکمل حمایت کرتی ہے اور نیشنل پریس کلب کے ساتھ مل کر آیندہ کے لا ہے عمل کا علان کرے گی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر شہر یار خان , صدر رسجا محسن علی سیکرٹری شاکِر عباسی ، ،فسجا کے صدر فرحت ترابی سیکرٹری زاہد خان ،خزانچی سید محمّد یاسین ہاشمی ،چیئرمین عظم خان نیازی ،اسجا کے صدر نصیب الہی نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس کے اتحاد اور ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،رہنماؤں نے کہا ہے کہ میڈیا کی کردار کشی اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے ہر اقدام کی بھرپور مذمت کریں گے




