سابق صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کی شیخ ناصر علی کے بھائی کی وفات پر تعزیت
اسلام آباد / راولپنڈی (خصوصی رپورٹر ) سابق صدارتی امیدوار
سینئر کالم نگار اصغر علی مبارک نے پاکستان چیمبر آف بزنس فورم کے چیئرمین، پی ایس بی ایف و صدر مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی شیخ محمد ناصر علی اور چیئرمین وولٹریکس بیٹریاں شیخ اعجاز اصغر اورشیخ اسد اصغر ایڈووکیٹ کے بھائی شیخ فیصل اصغر کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شیخ ناصر علی سے دلی تعزیت کی ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سابق صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کا کہنا تھا کہ: “خبرِ غم سن کر مجھے بہت دکھ ہوا؛ یقیناً یہ ایک انتہائی تکلیف دہ اور بڑا صدمہ ہے۔ چھوٹے بھائی شیخ فیصل اصغر کا دنیا سے رخصت ہو جانا دل کو اداس کر گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم بھائی کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین، ثم آمین۔”مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ شیخ محمد ناصر علی (جو ممتاز مسلم لیگی رہنما اختر کے داماد ہیں) کے وسیع حلقہ احباب اور جڑواں شہروں میں ان کی گرانقدر سماجی، مذہبی اور کاروباری خدمات کے باعث ان کی نئی رہائش گاہ واقع سیکٹر آئی-8 (I-8) اسلام آباد میں صبح سے لے کر رات گئے تک تعزیت کے لیے آنے والے معززین کا تانتا بندھا ہوا ہے۔گزشتہ روز جڑواں شہروں کی چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں، مقتدر مسلم لیگی رہنماؤں، ممتاز تاجر برادری، سماجی شخصیات اور مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شیخ ناصر علی اور شیخ اعجاز اصغر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔سابق صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک اور تعزیت کے لیے آنے والے تمام معززین نے بارگاہِ الٰہی میں عاجزانہ دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم شیخ فیصل اصغر کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرما کر مغفرتِ کاملہ فرمائے اور لواحقین سمیت پورے خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے حوصلہ عطا فرمائے۔