دوسرا ٹی 20;پاکستان نے سری لنکا کو میں 82 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لیSecond T20: Pakistan defeats Sri Lanka by 82 runs to clinch the series
Pakistan has secured a decisive 2-0 lead in the three-match series by defeating Sri Lanka by 82 runs in the second T20. Batting first after being invited to do so in the match held in Rawalpindi on Sunday, Pakistan scored 215 runs for the loss of 3 wickets in their allotted 20 overs; in response, chasing a target of 216, the Sri Lankan team could only manage 133 runs for the loss of 7 wickets within the 20 overs.

Pakistan’s Batting
Openers Fakhar Zaman and Sahibzada Farhan started the innings for Pakistan. The team suffered its first setback at a total score of 55; much like the previous match, Fakhar Zaman failed to play a big innings, scoring 22 runs off 17 balls—including four boundaries—before falling to Maheesh Theekshana. Subsequently, Captain Sahibzada Farhan and Maaz Sadaqat maintained the momentum from the previous match, batting aggressively. They strengthened the team’s position by forging an 88-run partnership for the second wicket, taking the team score to 143, before Sahibzada Farhan was dismissed after scoring 73 runs off 44 balls, featuring five sixes and four fours. After Sahibzada Farhan’s dismissal, Hasan Nawaz joined forces with Maaz Sadaqat to advance the team’s score; Maaz Sadaqat accelerated the run rate rapidly, unfazed by any pressure. Adopting an aggressive approach, the duo added 72 runs for the third wicket, pushing the team’s total past the 200-run mark. Maaz Sadaqat played a magnificent innings of 96 runs off 51 balls—the best of his career—featuring seven sixes and six fours; however, he was caught out while attempting to reach his century with a six off the final ball. Hasan Nawaz also played aggressively in the closing overs, scoring an unbeaten 19 off just 9 balls, including a four and a six. Pakistan maintained a brisk scoring rate from the outset and amassed 70 runs in the final five overs, bringing their total to 215 for 3 in the allotted 20 overs and setting a target of 216 for Sri Lanka. For Sri Lanka, Ishan Malinga, Theekshana, and Dasun Shanaka claimed one wicket each. Chasing the target of 216, Sri Lanka’s batting lineup struggled from the very beginning; following the batters’ strong performance, the Pakistani bowlers also excelled, keeping the opposition under pressure right from the start and preventing any batter from playing freely. For Sri Lanka, Maheesh Theekshana scored 32 runs, Chamindu Wickramasinghe 29, Kamindu Mendis 23, and Seneth Jayawardene 22. Apart from them, no other Sri Lankan player reached double figures; captain Kusal Mendis and Dasun Shanaka scored 9 runs each, Lahiru Udara scored 5, and Sahan Arachchige returned to the pavilion without opening his account. For Pakistan, Mohammad Imran bowled superbly, claiming 3 wickets for just 11 runs in his 4 overs. Salman Mirza took 2 wickets, while Shadab Khan and Saim Ayub claimed one wicket each. Consequently, the Sri Lankan team failed to chase the daunting target of 216 runs, finishing at 133 for 7 in their allotted 20 overs. Both the batting and bowling departments played pivotal roles in Pakistan’s success; following aggressive innings by Maaz Sadaqat and Sahibzada Farhan, Mohammad Imran’s effective bowling kept Sri Lanka well short of the target, securing an 82-run victory for Pakistan. With this win, Pakistan also established an unassailable 2-0 lead in the three-match series. This 82-run victory marks Pakistan’s largest win over Sri Lanka in terms of runs and also secures a T20 series victory against them after nine years. In the second T20 match of the three-game series between Pakistan and Sri Lanka at Rawalpindi Cricket Stadium, Sri Lankan captain Kusal Mendis won the toss and invited Pakistan to bat first. Following the toss, Pakistan’s captain, Sahibzada Farhan, remarked that today’s pitch is harder and has less grass compared to the previous match—conditions that suit his players’ style, as they enjoy playing on such surfaces.

Three changes have been made to the Sri Lanka
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ اتوار کو راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے تاہم 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا اور 55 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، فخر زمان گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور وہ 4 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 22 رنز بنا کر مہیش تھیکشنا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے گزشتہ میچ کی پرفارمنس کو برقرار رکھتے ہوئے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور دوسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا اور ٹیم کا اسکور 143 تک پہنچایا تاہم صاحبزادہ فرحان 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد حسن نواز نے معاذ صداقت کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا جب کہ معاذ صداقت نے بغیر کسی دباؤ میں آئے برق رفتاری سے اسکور میں اضافہ کیا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 72 رنز جوڑ کر ٹیم کے اسکور کو 200 کے پار پہنچا دیا۔ پاکستان کی جانب معاذ صداقت نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو کہ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز تھی، جس میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے تاہم اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کے سنچری بنانے کی کوشش میں معاذ صداقت آؤٹ کیچ آؤٹ ہو گئے۔ حسن نواز نے بھی اختتامی اوورز میں جارحانہ کرتے ہوئے صرف 9 گیندوں پر ناقابلِ شکست 19 رنز بنائے، جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔ پاکستان نے ابتدائی اوورز سے ہی رنز بنانے کی رفتار تیز رکھی اور آخری 5 اوورز میں 70 رنز اسکور کیے، جس سے ٹیم کا مجموعی اسکور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز تک پہنچ گیا اور سری لنکن ٹیم کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا، تھیکشانا اور داسن شناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی، پاکستانی بیٹرز کے بعد بولرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو ابتدا سے ہی دباؤ میں رکھا اور کوئی بیٹر کھل کر نہ کھیل سکا۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے 32، چمندو وکرما سنگھے نے 29، کمیندو مینڈس نے 23 اور سینیتھ جے وردھنے نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ کپتان کوشل مینڈس اور داسن شناکا 9،9، لہیرو اودارا 5 اور ساہان آراچیگے کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاداب خان اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں سری لنکن ٹیم 216 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 133 رنز تک ہی محدود رہی۔ پاکستان کی اس کامیابی میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں نے اہم کردار ادا کیا۔ معاذ صادق اور صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ اننگز کے بعد محمد عمران کی مؤثر بولنگ نے سری لنکا کو ہدف سے دور رکھا اور پاکستان کو 82 رنز سے فتح دلائی، اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی ہے۔ گرین شرٹس کی سری لنکا کے خلاف 82 رنز سے کامیابی رنز کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی جیت ہے، اس فتح کے ساتھ پاکستان نے 9 سال بعد سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ آج کی پچ پچھلے میچ کی نسبت زیادہ سخت ہے اور اس پر گھاس کم ہے، جو ہمارے کھلاڑیوں کے مزاج کے مطابق ہے اور کھلاڑی اس طرح کی پچ پر کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

اس اہم مقابلے کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ پاکستان نے بھی اپنی فائنل الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے رضا اللہ کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، صائم ایوب، وکٹ کیپر خواجہ نافع، شاداب خان، محمد عمران، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
مہمان ٹیم سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس، لہیرو اودارا، سینیتھ جے وردھنے، کامندو مینڈس، سہان آراچگے، داسن شناکا، چمیندو وکرما سنگھے، مہیش تھیکشنا، ایشان ملنگا، بنورا فرنینڈو اور نووان تھشارا شامل ہیں۔