بحریہ ٹاؤن تیسری انٹرنیشنل ویمن سکواش چیمپیئن شپ کاآج اتوار کو فائنل میچ مصر کی آمنہ یسرےاور ہانگ کانگ کی لیوٹزلنگ میں کھیلا ہوگاAA BEHIRIA (45)

بحریہ ٹاؤن تیسری انٹرنیشنل ویمن سکواش چیمپیئن شپ کا فائنل مصرکی آمنہ یسرے میں ہانگ کانگ کی لیوٹزلنگ سے ٹاکرا ہوگاکاآج
اسلام آباد(اصغر علی مبارک سے )مصرکی ابھرتی ہوئی رائزنگ سٹار 16سالہ آمنہ یسرے نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکتھے ہوے سیمی فائنل میں پاکستانی نمبر ون ماریا طور کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کرتے ھوے تیسری بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ویمن سکواش چیمپیئن شپ میں جگہ بنا لی ہے جہاں آمنہ یسرےکااآج فائنل میں ہانگ کانگ کی لیوٹزلنگ سے مقابلہ ہوگا۔ سفاری کلب میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں مصرکی ٹیلنٹڈ کھلاڑی آمنہ یسرے نے ٹورنامنٹ کابڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپیئن اور نمبر ون پاکستان کی ماریہ طور کو 5-11، 11-9، 11-6اور 11-9سے شکست دے کر خوبصورت ٹرافی اٹھانے کے قدم بڑھا دیا ہے .. جب کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈہانگ کانگ کی لیوٹزلنگ نے اپنی ہم وطن ٹانگ ٹز ونگ کو 11-7، 11-7اور 15-13سے ہراکرفائنل میں پہنچ گئیں۔ فائنل آج ساڑھے تین بجے آمنہ یسرے اور لیوٹزلنگ کے مابینسفاری کلب میں کھیلاجائے گا۔

مصرکی ابھرتی ہوئی رائزنگ سٹار 16سالہ آمنہ یسرے نے کہاکہ ماریہ طور جیسی کھلاڑی کو اس کے اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے ہرانا آسان نہیں تھا تاہم وہ پہلی بار پندرہ ہزارڈالر والے پی ایس اے ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے بے حد خوش ہے۔ انہوں نی کہا کی پاکستان میں خواتین کے لیے سپورٹس کی سہولیات دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ،پاکستانی فوڈ ،کلچر ،ڈریس مجھے بہو ت اچھے لگے انہو ں نے بہترین انتظامات پر بحریہ ٹاؤن اورسفاری کلب انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوے کہاکے انٹرنیشنل ویمن سکواش چیمپیئن شپ میں تمام انتظامات مثالی تھے فائنل میں ھونگ کانگ کی کھلاڑی لیوٹزلنگ نے کہاکہ فائنل میں رسائی میرے لئے بڑی خوشی اور خوشگوار تجربہ ہے، یہاں ہمیں بہترین ماحول اورسہولیات ملیں۔ پاکستانی ماریہ طورنے کہاکہ اپنے اعزاز کادفاع نہ کرنے کادکھ اور افسوس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ مقا بلوں میں بہترکارکردگی کا مظا ہرہ کروں گی۔