اسلام آباد دہشت گردانہ حملے میں  شہید ہونے شہید مظہر علی مبارک کی برسی پر خصوصی تعزیتی جلسہ کا انعقاد …

اصغر علی مبارک….DSCF3010….DSCF3001

 دہشت گردانہ حملے میں  شہید ہونے شہید مظہر علی مبارک کی برسی پر خصوصی تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ , علامہ علی اکبر کاظمی ، ، حافظ سید حسین نقوی; ایڈووکیٹ اصغر علی مبارک.ظہیر ممتاز. زاکر افضل  کھوکھر ،اصغر ال حق اعوان ،علی جاوید قاصر ، مقبول حسین شاہ، نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف پورے ملک میں آپریشن کیا جائے اور ان کے حامیوں کو بے نقاب کیا جائے، پوری قوم دہشتگردی کیخلاف ایک ہے، آرمی دہشتگردی کے خلاف اصولی فیصلہ کرے اور ملک بھر میں دہشتگردوں کو چن چن کرکیفرکردار تک پہنچائے، علم دشمن عناصر پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے، ملک میں جزا اور سزا کے قانون پر عمل داری کرنا ہوگی علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ علم دشمن قوتوں کو ہم اپنے اتحاد و حدت سے ناکام بنا دیں گے ، دشمن دیکھ لے کہ قوم کس کیساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، انشاء اللہ اس ملک سے دہشتگردی کا آفریت ہمیشہ کیلئے ختم ہوکر رہے گا، انہوں نے کہا کہ آج قوم متحد ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فی الفور دہشتگردوں کیخلاف ملک بھر میں آپریشن کرےرہنماؤں نے کہاکہ مٹھی بھر پاکستان اور اسلام دشمن عناصر پاکستان کے حامی شخصیات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا دہشت گرد اس بزدلانہ کاروائی سے حق و انصاف کے راستے میں رکاوٹ کھڑی نہیں کر سکتے۔ شہدا نے اپنی جانیں دے کر اس مشن کوجاری رکھنے کا حوصلہ دیا ہےرہنماؤں نے کہاکہ حکومت قوم کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔ اور دہشت گرد عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔
تعزیتی جلسہ سے رہنماؤں نے کہاکہ شہدا کے خون سے پاکستان میں امن کو دوام ملے گا انہوں نے کہا کہ حکومت قوم کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی یقینی بائے ۔تعزیتی جلسے سے نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسلام نے بے گناہ انسانوں کی ہلاکت کو ہمیشہ سے قابل مذمت قرار دیا ہےرہنماؤں نے کہاکہ شہدا ء کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی بھی مذہب میں انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں اس موقع پر رہنماؤں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جس سے ہماری مساجد، امام بارگاہیں ، گرجا گھر کچھ بھی محفوظ نہیں لہذا مذاکرات کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کی جائے رہنماؤں نے کہاکہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی ہمارے حوصلے کو کم نہیں کر سکتی۔ آخر میں اصغر علی مبارک نے رہنماؤں کآ شکریہ ادا کیا میں تہہ دل سے مشکور ہوں تمام دوستوں کی جنہوں نے اس کرب کی گھڑی میں دکھ بانٹا, غم عمر بھر کا ہے, میرا سایہ چلا گیا, بے پناہ کوشش کی ساتھ نہ چھوٹے پر اللہ کی رضا, بے شک ہم سب کو اللہ کی طرف لوٹنا ہے. سورہ فاتحہ اور درود پاک پڑھ کہ میرے پیارے بھائی کے لئے فاتحہ فرما دیں شہدا ء کی بلندی درجات اور ملک و قوم کی دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے دعا کروائی۔